• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن: آئیگا سواتیک اور راڈوکانو تیسرے راؤنڈ میں آمنے سامنے

Updated: January 17, 2025, 1:35 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

پولینڈ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی آئیگا سواتیک نے جمعرات کو سلوواکیہ کی ریبیکا اسٹرامکووا کو ۲۔۶،۰ ۔۶؍ سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

Poland`s Iga Swatic played brilliantly. Photo: INN
پولینڈ کی آئیگا سواتیک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این

پولینڈ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی آئیگا سواتیک نے جمعرات کو سلوواکیہ کی ریبیکا اسٹرامکووا کو ۲۔۶،۰ ۔۶؍ سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ اب ان کا مقابلہ انگلینڈ کی ایما راڈوکانو سے ہو گا جنہوں نے ایک  دیگر میچ میں  امانڈا انسیمووا کو شکست دی۔ دریں اثنا، ٹیلر فرٹز اور الیکس ڈی مینور، دونوں نے جمعرات کو تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھا۔ ٹاپ ۸؍ کھلاڑیوں میں شامل کئی مرد کھلاڑی  سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں بھی داخل ہوئے۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں چوتھی سیڈ فرٹز نے چلی کے کوالیفائر کرسٹیان گارین کے خلاف ایک گھنٹہ ۲۲؍ منٹ میں ۲۔۶، ۱۔۶، ۰۔۶؍ سے آسان فتح حاصل کی۔ جبکہ آٹھویں سیڈ اور ہوم فیورٹ ڈی مینور نے امریکی کوالیفائر ٹرسٹان بائر کو محض۲؍گھنٹے کے اندر۲ ۔۶،۴ ۔۶، ۳ ۔۶؍ سے شکست دی۔ میچ کے دوران انہیں کسی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
سواتیک کا دبدبہ
 پولینڈ کی اسٹارٹینس کھلاڑی آئیگا سواتیک نے میچ کے دوران کُل ۱۶؍ونرس لگائے اور ۱۴؍غلطیاں کیں۔ میچ کے دوران انہیں کوئی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوںنے دبدبہ بنایا اور ۲۶؍ریلیوں میں سے ۲۰؍ میں جیت حاصل کی۔ سواتیک نے میچ کے بعد کہا’’ مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی توجہ مرکوز رکھی کیونکہ بعض اوقات آپ کو میچ آسان لگتا ہے اور اس سے بعد میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی توجہ مرکوز رکھی ۔‘‘سواتیک تیسرے راؤنڈ میں ۲۰۲۱ء کی یو ایس اوپن چمپئن ایما راڈوکانو سے مقابلہ کریں گی۔ رادوکانو دوسرے راؤنڈ میں امانڈاکے خلاف سخت ڈرا سے گزریں۔ راڈوکانو نے پہلی بار آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔ راڈوکانو کے خلاف آئیگا سواتین نے اب تک کوئی مقابلہ ہاری نہیں ہیں۔وہ دنیا کی ۶۱؍ویں سیڈکھلاڑی راڈوکانو سے  اب تک ایک بھی میچ نہیں ہاری ہیں۔   ان کا آخری میچ گزشتہ سال سٹٹگارٹ پر ہواتھا۔کوارٹر فائنل کے اُس مقابلے میں سواتیک نے ۶۔۷،۲۔۶؍ کامیابی حاصل کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ آسٹریلین اوپن میں آئیگا سواتیک نے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے تک ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK