• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلین اوپن میں مرد اور خواتین کی سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل

Updated: January 23, 2025, 12:45 PM IST | Agency | Melbourne

مردوں میں بین شیلٹن اور یانک سنر نے گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ خواتین میں ایگاسواتیک اور میڈیسن کیز آخری ۴؍ میں۔

Jannik Sinner. Photo: INN
یانک سنر۔ تصویر: آئی این این

بدھ کو آسٹریلین اوپن میں مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ بدھ کو ہونے والے  کوارٹر فائنل میں   بین شیلٹن اور اٹلی کے یانک سنر نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسری طرف خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھی ایگا سواتیک اور میڈیسن کیز نے بھی اپنی اپنی حریفوں کو شکست دے کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نوواک جوکووچ اور الیگزینڈر زیوریو سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ خواتین میں پاؤلا بدوسا اور آرینا سبا لینکا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ 
  امریکی نوجوان بین شیلٹن بدھ کو لورینزو سونیگو کے خلاف سخت جدوجہد سے جیتنے کے بعد آسٹریلین اوپن کے آخری چار میں پہنچ گئے، جو ان کے کریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم سیمی فائنل تھا۔۲۲؍ سالہ امریکی، جو۲۰۲۳ء میں اپنے ہوم میجر میں آخری چار میں پہنچا تھا، راڈ لیور ایرینا پر۴۔۶، ۵۔۷، ۶۔۴، ۶۔۷؍  سے فتح کے بعد ٹائٹل سے دو جیت دور ہے۔  جمعہ کو سیمی فائنل میں امریکن کا مقابلہ دفاعی  چمپئن  یانک  سنر   سے ہوگا۔ شیلٹن نے کہا کہ  اگر  وہ  دنیا میں نمبر وَن   ہیں تو یہ شاید ایسا ہی ہوگا، اس لیے میں اس میچ کا منتظر ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ بھیڑ میں کچھ لوگ ہیں جو میرے لیے بھی کوشش کریں گے۔‘‘


 بدھ کو ایک اور کوارٹر فائنل میں  اٹلی کے نوجوان کھلاڑی یانک سنر نے  آسٹریلیا کے کھلاڑی  ایلکس ڈی مینورکو آسانی سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سنر نے یہ میچ ۳۔۶، ۲۔۶، ۱۔۶؍ کے اسکور سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ یقینی کرلی۔ سنر اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس بار وہ اپنے خطاب کا دفاع ضرور کریں گے۔ 
   عالمی نمبر۲؍ ایگا سواتیک   بدھ کو۲۰۲۲ء یو ایس اوپن جیتنے کے بعد رولا گیروس  سے  باہر اپنے پہلے گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچیں۔ ۵؍ بار کی میجر چمپئن  نے آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل میں نمبر۸؍ ایما نوارو کو۸۹؍ منٹ میں۱۔۶، ۲۔۶؍ کے اسکور سے آسانی سے شکست دی۔ سواتیک  نے اپنا پہلا ہارڈ کورٹ گرینڈ سلیم سیمی فائنل۲۰۲۲ء  آسٹریلین اوپن میں کھیلا، جہاں وہ ڈینیئل کولنز سے ہار گئیں۔ ایما نوارو دوسرے سیٹ میں اپنے۳؍ سروس گیمز میں  سواتیک کو ڈیوس کرنے میں کامیاب رہیں، لیکن سابق عالمی نمبر وَن  نے مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور سرو پر ایک بھی پوائنٹ گنوائے بغیر میچ ختم کر دیا۔  سواتیک کا سیمی فائنل میں  میڈیسن کیز سے مقابلہ ہوگا۔ امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز نے کرین کی ایلینا سویتولینا کو۶۔۳، ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK