Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن:روبلیو،جوکووچ کوارٹرفائنل میں،گارسیا باہر

Updated: January 24, 2023, 12:33 PM IST | Melbourne

سربیائی اسٹار جوکووچ نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور کو آسانی سے ۳؍سیٹوں میں شکست دے کر باہر کردیا

Serbian Novak Djokovic has won his 10th straight victory at the Australian Open, equaling Andre Agassi`s record.
ویں مسلسل فتح سربیائی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں حاصل کی اور آندرے اگاسی کے ریکارڈ کی برابری کر

سربیا کے تجربہ کار نوواک جوکووچ اور آندرے روبلیو نے پیر کو اپنے اپنے میچ جیت کر آسٹریلین اوپن۲۰۲۳ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ کیرولینا گارسیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
 راڈ لیور ایرینا پر پری کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور کو بآسانی۲۔۶، ۱۔۶،۲۔۶؍ سے ہرا کر ٹاپ۸؍ میں داخلہ حاصل کیا۔ دوسری جانب روبلیو کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنی پڑی لیکن آخر کار وہ ڈنمارک کے ہولگر رونی کو ۳۔۶، ۶۔۳، ۳۔۶، ۶۔۴، ۶۔۷؍ سے شکست دینے میں کامیاب رہے۔ ایک ناقابل یقین ۵؍ویں سیٹ میں  روبلیو۲۔۵؍سے پیچھے ہونے کے بعد  واپسی کی۔  اس کے بعد انہوں نے ۵۔۶؍ سروس پر ۲؍ میچ پوائنٹس بچائے۔ روبلیو پھر فیصلہ کن ٹائی بریکر میں۰۔۵؍ سے واپس آئے۔   روبلیو اب کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا سامنا  کریں گے جو اپنے۲۲؍ویں گرینڈ سلیم اور۱۰؍ویں آسٹریلین اوپن خطاب کی تلاش میں ہیں۔ دریں اثنا، پولینڈ کی میگڈا لینیٹ نے موجودہ ڈبلیو ٹی اے چمپئن گارسیا کو۶۔۷، ۴۔۶؍سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔   میگڈا نے چوتھی سیڈ گارسیا کو شکست دینے کے بعد کہا ’’میں اب بھی اس پر یقین نہیں کرپا رہی  ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK