• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن: سنر اور سبالینکا کو ٹاپ سیڈنگ دی گئی

Updated: January 10, 2025, 3:27 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

کوارٹر فائنل میں نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے،سیمی فائنل میں سواتیک اور پاؤلینی کے ٹکراؤ کا امکان۔

Serbian player Novak Djokovic has won the Australian Open title 10 times. Photo: INN
سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کا خطاب ۱۰؍مرتبہ جیت چکے ہیں۔ تصویر: آئی این این

دفاعی چمپئن جانک سنر اور ارینا سبالینکا کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں مردوں اور خواتین کے سنگلز ڈرا میں ٹاپ سیڈ دی گئی ہے۔۱۵؍جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن کیلئے ستاروں سے بھرپور لائن اپ کی نقاب کشائی جمعرات کو میلبورن پارک میں کی گئی ۔
 پہلے راؤنڈ میں سنر کا مقابلہ جیری سے ہوگا: عالمی نمبر ایک جانک سنر، جنہوں نے گزشتہ سال اپنا پہلا آسٹریلین اوپن خطاب جیتا تھا، چلی کے نکولس جیری کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ جانک سنر ، جنہوںنے ۲۰۲۴ءکے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ اے ٹی پی ٹور کے ٹاپ کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
جوکووچ، نشاش کے خلاف مہم شروع کریں گے: سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا مقابلہ ہندوستانی نژاد امریکی وائلڈ کارڈ نشاش بسواریڈی سے ہوگا۔ جو ایک ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے۔ نوواک،  اس خطاب کو آخری بار ۲۰۲۳ءمیں جیتا تھا، اسے دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پُرعزم  ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ کارلوس الکاراز سے ہوسکتا ہے۔
 کریئر گرینڈ سلیم پر الکاراز کی نظریں: ہسپانوی نوجوان ا سٹار ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کی نگاہیں کریئر کا گرینڈ سلیم مکمل کرنے پر مرکوز ہوںگی۔وہ قزاخستان کے الیگزینڈر شیوچینکو کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریںگے۔ ہسپانوی کھلاڑی اسی گروپ میں ہیں جس میں دوسری سیڈ کھلاڑی  الیگزینڈر زیوریو ہیں جو اپنی مہم کا آغاز فرانسیسی وائلڈ کارڈ لوکاس پائیل کے خلاف کریں گے۔ 
سیمی فائنل فرٹز اور سنرٹکرا سکتے ہیں: گزشتہ سال کے یو ایس اوپن کے رنر اپ رہنے والے چوتھی سیڈ کھلاڑی ٹیلر فرٹز کا مقابلہ ابتدائی راؤنڈ میں ساتھی امریکی جینسن بروکسبی سے ہوگا۔ فرٹز، سنر کے ہی ہاف میں ہیں، جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں ۲۰۲۴ء کےیو ایس اوپن کے فائنل کی طرح زبردست مقابلہ ہوسکتا ہے۔
میدویدیف اور فرٹز کی کوارٹر فائنل میں ٹکر :  پانچویں سیڈ والے اور ۳؍ بار کے آسٹریلین اوپن رنر اپ ڈینیل میدویدیف آسٹریلین اوپن کیلئے تیار ہیں۔ وہ  اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے وائلڈ کارڈ انٹری کاسڈٹ سمریز سے مقابلہ کریںگے۔ 
عالمی نمبر ایک سبالینکا، سلوین سے ٹکرائیں گی: دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سبالینکا یو ایس اوپن کی سابق چمپئن سلوئن اسٹیفنس کیخلاف اپنے خطاب کی دفاعی مہم کا آغاز کریںگی۔ مارٹینا ہنگز (۹۹۔۱۹۹۷ء) کے بعد سبالینکا  لگاتار ۳؍ آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کےلئے پہلی فیوریٹ ہیں۔ 
سیمی فائنل میں سواتیک اورپاؤلینی کا ٹکراؤ ممکن: فرینچ اوپن چمپئن اور دوسری سیڈ کھلاڑی آئیگا سواتیک اپنے پہلے میچ میں چیک جمہوریہ کی تجربہ کار کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا کا مقابلہ کریں گی۔  بڑے ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سواتیک کا سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ جیسمین پاؤلینی سے مقابلہ متوقع ہے۔
کوکو گاف کینن کیخلاف مہم کا آغاز کریں گی: تیسری سیڈ کوکو گاف کا مقابلہ ہم وطن اور سابق آسٹریلین اوپن چمپئن صوفیہ کینن سے ہوگا، جو پہلے راؤنڈ میں ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔ گاف، جنہوں نے ۲۰۲۳ءمیں یو ایس اوپن میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیتا تھا، وہ سبالینکا کا سامنا ایک انتہائی متوقع سیمی فائنل میں کر سکتی ہیں۔
 ژینگ کی نظریں پہلے گرینڈ سلیم پر: چین کی پانچویں سیڈ ژینگ اپنا پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف کھیلیں گی۔ وہ پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK