• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن: اسٹار کھلاڑی آسان فتح، دوسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: January 14, 2025, 1:19 PM IST | Agency | Melbourne

الکاراز، سنر اور جوکووچ اگلے راؤنڈ میں، گاف اور سواتیک کی بھی پیشقدمی، ستسپاس الٹ پھیرکا شکار ہوئے۔

Serbian player Novak Djokovic has crossed the first hurdle. Photo: PTI
سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ نے پہلی رکاوٹ پار کر لی۔ تصویر: پی ٹی آئی

آسٹریلین اوپن کے دوسرے دن تقریباً تمام بڑے کھلاڑی بشمول دفاعی چمپئن جانک سنر، ۱۰؍بارکے آسٹریلین اوپن فاتح نوواک جوکووچ، کارلوس الکاراز، کوکو گاف اور آئیگا سواتیک جیت کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ دن کا واحد اپ سیٹ سٹیفانوس ستسپاس کی شکست تھی جنہیں امریکہ کے ۲۰؍سالہ الیکس مکیلسن نےشکست دے کر سنسنی پیدا کردی۔ 
 دوسرے ٹائی بریکر میں خراب ڈراپ شاٹ میں ایک پوائنٹ گوانے کے بعد جانک سنر نے شاندار واپسی کی اور پہلے راؤنڈ میں نکولس جیری کو ۶۔۷،۶۔۷،۱۔۶؍ سے شکست  دےدی۔
الکاراز نےشیونکو کو ہرادیا
 گزشتہ سال فرینچ اوپن اور ومبلڈن خطاب جیتنے والے تیسری سیڈ کھلاڑی الکاراز نے راڈ لیور ایرینا میں الیگزینڈر شیونکو کو۱۔۶،۶۔۷،۱۔۶؍ سے شکست دی۔ اپنے حریف کیخلااف الکاراز نے پہلے سیٹ میں برتری حاصل کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا،  جارحانہ بیس لائن گیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ۱۲؍ونرس لگائے اور صرف ۳؍ غلطیاں کیں۔ الکاراز نے اپنے روسی حریف کے خلاف پہلا سیٹ جیتنے میں صرف ۲۸؍منٹ کا وقت لیا۔ شیونکو نے دوسرے سیٹ میں کچھ ہمت دکھائی اور ہسپانوی کھلاڑی کو بڑی ریلیوں میں پھنسا یا لیکن یہ فتح کیلئے کافی نہیں تھی۔ اگلے راؤنڈ میں الکاراز کا مقابلہ جاپان کے یوشی ہیتو سے ہوگا۔
جوکووچ کا فتح کے ساتھ آغاز
  میلبورن میں اپنا ۱۱؍آسٹیریلین اوپن خطاب  جیتنے کے ارادے سے شرکت کر رہے نوواک جوکوووچ نے امریکہ کے نشاش بسواریڈی کو شکست دے کر جیت کے ساتھ شروعات کی۔ نئے کوچ اینڈی مرے کی نگرانی میں جوکووچ کو پہلا سیٹ ہارنا پڑا تاہم اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور میچ ۶۔۴، ۳۔۶، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے جیت لیا۔
 دمتروف دستبردار
 ۱۰؍ویں سیڈ بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو انجری کے باعث اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ سے دستبردار ہونا پڑا، جس سے اٹلی کے فرانسسکو پاسارو دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ جب دمتروف میچ سے دستبردار ہوئے تو وہ ۵۔۷، ۱۔۲؍ سے پیچھے تھے۔ دمتروف  موجودہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے پہلے ٹاپ ۱۰؍ کھلاڑی ہیں۔
 ستسپاس پہلے راؤنڈ میں ہار گئے
  امریکی ٹینس کھلاڑی الیکس مشیلسن نے پیر کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے ۱۱؍ویں نمبر کے کھلاڑی اسٹیفانوس ستسپاس کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے کریئر کی سب سے بڑی جیت درج کی۔ مشیلسن نے ۲؍ گھنٹے ۴۳؍منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں جرمنی کے اسٹیفانوس ستسپاس کو  ۷۔۵،۶ ۔۳،۲ ۔۶،۶ ۔۴؍ سے شکست دی۔یہ مشیلسن کی کسی گرینڈ سلیم میں ٹاپ ۲۰؍حریف کے خلاف پہلی جیت ہے۔ انہوں نے پورے میچ میں حکمت عملی کے طور پر ایک طاقتور سرو اور جارحانہ گراؤنڈ اسٹروکں لگائے۔
کوکو گاف نے کینن کو شکست دی
   امریکی اسٹار ٹینس کھلاڑی کوکو گاف نے شاندار مہارت اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن صوفیہ کینن کو پہلے راؤنڈ میں شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔ میچ میں تیسری سیڈ گاف نے کینین کو ۳۔۶،۳۔۶؍سے شکست دی۔ میچ کے دوران انہوں نے اپنی زبردست سروس سے حریف کو متاثر کیا۔ انہوں نے میچ کے دوران ۱۲؍ ایس اور ۲۸؍ ونرس مارے۔ انہوں نے ۹؍ ڈبل فالٹ کے باوجود اپنی سروس پر غلبہ حاصل رکھا۔ دوسرے راؤنڈ میں گاف کا مقابلہ برطانیہ کی جوڈی  سے ہوگا۔
آئیگا سواتیک نے فتح کے ساتھ مہم کا آغاز کیا
  دنیا کی نمبر ۲؍ کھلاڑی آئیگا سواتیک نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں چیک جمہوریہ کی کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں اپنی فاتحانہ مہم کا آغاز کیا۔ ۴؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سواتیک نے ۸۱؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کیٹرینا سینیاکووا کو سیدھے سیٹوں میں ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں سواتیک کا مقابلہ سلواکیہ کی ریبیکا سریمکووا سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK