دفاعی چمپئن سنر نے امریکی کھلاڑی مارکوس گیرون کو ۳۔۶، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: January 19, 2025, 2:06 PM IST | Agency | Melbourne
دفاعی چمپئن سنر نے امریکی کھلاڑی مارکوس گیرون کو ۳۔۶، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔
عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی یانک سنر آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ راڈ لیور ایرینا میں سنیچر کو دفاعی چمپئن سنر نے امریکی کھلاڑی مارکوس گیرون کو ۳۔۶، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔
۵؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن ایگا سواتیک برطانیہ کی ایما راڈوکانو پر آسان جیت کے ساتھ خواتین کے سنگلز ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ سواتیک نے میچ کے آخری۱۱؍ گیمز جیت کر۲۰۲۱ء کے یو ایس اوپن چمپئن راڈوکانو کو۱۔۶، ۰۔۶؍ سے شکست دی۔
عالمی نمبر دو ایگا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ۲۰۲۱ء کی یو ایس اوپن چمپئن راڈوکانو کو آسانی سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے آسٹریلیا اوپن خطاب جیتنے کے عزائم مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ ایگا نے ۴؍ بار فرنچ اوپن اور۲۰۲۲ء میں یو ایس اوپن جیتا ہے، لیکن آسٹریلیا اوپن میں ان کا سفر اب تک سیمی فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔
پولش کھلاڑی نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے کچھ اچھے شاٹس لگائے۔ شروع سے ہی مجھے لگا کہ میں اچھا کھیل رہی ہوں اور اس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اس دوران آٹھویں سیڈ ایما ناوارو بھی اونس جبیور کو ۴۔۶، ۶۔۳، ۴۔۶؍ سے شکست دیکر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ناوارو نے۲۰۲۴ء کے آغاز سے لے کر اب تک ڈبلیو ٹی اے کی سطح پر ۳؍ سیٹ میچ کھیلے ہیں، جو اس عرصے کے دوران کسی بھی کھلاڑی سے زیادہ ہیں۔ دریں اثنا۲۰؍ سالہ امریکی ایلکس مائیکلسن نے اپنے شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں روس کے کیرن کھچانوف کو۳۔۶، ۷۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔ مشیلسن نے پہلے راؤنڈ میں اسٹیفانوس سیتسیپاس کو شکست دی۔
بالاجی اور وریلا کی جوڑی آسٹریلیا اوپن سے باہر
ہندوستان کے این شری رام بالاجی اور میکسیکو کے میگوئل اینجل ریئس وریلا کی جوڑی سنیچر کو آسٹریلیائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلے میں پرتگال کے نونو بورجیس اور فرانسسکو کیبرال سے ہار کر باہر ہو گئی۔ میلبورن پارک میں دو گھنٹے نو منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں نونو اور فرانسسکو نے بالاجی اور وریلا کی جوڑی کو۶۔۷، ۶۔۴، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ ۵۶؍ منٹ تک جاری رہنے والے پہلے سیٹ میں کوئی بھی جوڑی سروس کو نہیں توڑ سکی، جس سے میچ ٹائی بریکر میں پہنچ گیا، اس سے پہلے کہ بورجیس اور کیبرال نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور جیت کے لیے ڈٹے رہے تاہم بالاجی اور وریلا نے دوسرے سیٹ میں مقابلہکرتے ہوئے سیٹ جیت لیا اور میچ برابری پر آگیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بورجیس اور کیبرال نے چوتھے گیم میں اپنے حریفوں کی سروس توڑ کرکے۱۔۳؍ کی برتری حاصل کر لی۔ پرتگالی جوڑی نے نویں گیم میں بریک پوائنٹ حاصل کرکے میچ جیت لیا۔