• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیائی ٹیم نے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس منایا

Updated: December 26, 2024, 1:45 PM IST | Agency | Melbourne

تاریخی ملبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کا منظر کسی نرسری اسکول کی سالانہ تقریب جیسا لگ رہا تھا، کیونکہ آسٹریلیائی کرکٹروں کے بچوں نے کرسمس کے موقع پر یہاں خوب دھوم مچائی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

تاریخی ملبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کا منظر کسی نرسری اسکول کی سالانہ تقریب جیسا لگ رہا تھا، کیونکہ آسٹریلیائی کرکٹروں کے بچوں نے کرسمس کے موقع پر یہاں خوب دھوم مچائی۔ ہندوستان کے خلاف آج شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے پہلے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ایم سی جی میں اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کا بھرپور لطف اٹھایا۔  اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی اور مشل مارش کی اہلیہ گریٹا موجود تھیں اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ کچھ ہلکے پھلکے لمحوں کا لطف لیتے نظر آئے۔ اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ان کے والد پیٹر بھی موجود تھے، جبکہ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونالڈ کے نوجوان بیٹے اولی کو ٹریوس ہیڈ کے ساتھ نیٹ پر تھرو ڈاؤن لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہندوستان کے خلاف یہاں ہونے والے چوتھے ٹسٹ میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار سیم کونسٹاس کا خاندان جمعرات کو پہلی بار انہیں بیگی گرین پہنے ہوئے دیکھنے کے لیے سڈنی سے آیا ہے۔ بچے خوب اچھل کود کر رہے تھے اور ان کے والد اس کا بھرپور لطف اٹھا رہے تھے، کیونکہ کھیل میں مصروف ہونے کے سبب انہیں اس طرح کے مواقع کم ہی ملتے ہیں۔ کمنز بچوں کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوش نظر آ رہے تھے۔  انہوں نے کہاکہ ہم جتنا وقت سفر میں گزارتے ہیں اتنا وقت اپنے خاندان کے ساتھ نہیں گزار پاتے۔ یہ ہمارا بڑا خاندان ہے اور بچے بہت خوش ہو کر دوڑ رہے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ لیکن ہر ایک کے پاس اوسطاً دو بچے تو ہوں گے۔ کمنز نے کہاکہ  اس طرح۳۰؍ یا۴۰؍ بچے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے درمیان دوڑ لگا رہے ہیں۔ یہ بہت شاندار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو سے پہلے کانسٹاس کو گھر جیسا ماحول دیا جا رہا ہے تاکہ وہ کرسمس کی خوشی، جوش و خروش اور جشن کا حصہ بن سکیں۔تصویر میںٹریویس ہیڈ اور پیٹ کمنز اپنی فیملیز کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK