• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ۷۵؍رنوں سے شکست دے دی

Updated: December 24, 2024, 12:10 PM IST | Agency | Wellington

ایشلے گارڈنر (۷۴)، فوبی لیچفیلڈ (۵۰) کی نصف سنچری اننگز کے بعد انابیل سدرلینڈ، الانا کنگ (۳) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پیر کو تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو ۷۵؍رنوں سے شکست دےدی۔

Ashley Gardner scored a half-century. Photo: INN
ایشلے گارڈنر نے ہاف سنچری بنائی۔ تصویر: آئی این این

ایشلے گارڈنر (۷۴)، فوبی لیچفیلڈ (۵۰) کی نصف سنچری اننگز کے بعد انابیل سدرلینڈ، الانا کنگ (۳) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پیر کو تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو ۷۵؍رنوں سے شکست دےدی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍میچوں کی یکروزہ سیریز دو صفرسے جیت لی۔ انابیل سدرلینڈ کو ان کی بہترین کارکردگی پر `پلیئر آف دی میچ اور `پلیئر آف دی سیریز سے نوازا گیا۔ 
  آسٹریلیا کے ۲۹۰؍رنوں کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیلا جیمز اور امیلیا کیر کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے۴۳؍ رنوں جوڑے۔ سدرلینڈ نے نویں اوور میں بیلا جیمز (۲۴) کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد امیلیا کیر نے سوزی بیٹس کے ساتھ مورچہ سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے۶۳؍ رنوں کی شراکت ہوئی۔ سدرلینڈ نے ۲۰؍ویں اوور میں سوزی بیٹس (۵۳) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اگلے ہی اوور میں امیلیا کیر (۲۲) رن بناکر پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد کپتان سوفی ڈیوائن (۲۵)، بروک ہالیڈے ۲۷؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ میڈی گرین ۳۵؍ گیندوں میں ۳۹؍رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ۴۳ء۳؍اوور میں ۲۱۵؍ کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے انابیل سدرلینڈ اور الانا کنگ نے ۳۔ ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ کم گارتھ اور ڈارسی براؤن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
  اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ الیسا ہیلی اور فوبی لیچ فیلڈ کی آسٹریلوی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے۸۸؍ رن جوڑے۔ ۱۵؍ویں اوور میں امیلیا کیر نے ہیلی (۳۹) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ فوبی لیچفیلڈ (۵۰) کو روزمیری مائر نے آؤٹ کیا۔ ایلیز پیری (۱۴)، بیتھ مونی (۲)، انابیل سدرلینڈ (۴۲) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ایشلے گارڈنر نے ۶۲؍گیندوں پر ۷۴؍رنوں کی اننگز کھیلی جس میں ۹؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تہلیا میک گرا، کم گارتھ ۱۰۔ ۱۰؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کی گیند بازوں نے آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو ۴۹؍ اوور میں ۲۹۰؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر نے ۴؍ اور روزمیری مائر نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی ڈیوائن نے ۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK