Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے: عظمت اللہ

Updated: February 07, 2025, 12:46 PM IST | Agency | Mumbai

افغانستان کے کرکٹر نے کہا: راشد خان کے بحیثیت کپتان ان کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

Azmatullah Omarzai. Picture: INN
عظمت اللہ عمرزئی۔ تصویر: آئی این این

آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر عظمت اللہ عمرزئی نے کہا کہ اپنے کرشماتی کپتان راشد خان کی طرح وہ ہمیشہ پوری توانائی اور جذبے کے ساتھ میدان پر اترنا چاہتے ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا ایوارڈ آنے والی نسل کے کرکٹرس کے لیے تحریک کا باعث بنے گا۔
 افغانستان سے تعلق رکھنے والے اس ۲۴؍ سالہ آل راؤنڈر نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ میں ۱۴؍ میچوں میں۲۰ء۴۷؍کے  اوسط سے ۱۷؍ وکٹ حاصل کئے اور ۵۰؍سے اوپر کے  اوسط سے۴۱۲؍ رن بنائے اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ رحمان اللہ گرباز کے بعد گزشتہ سال اپنے ملک کے لیے ون ڈے میں سب سے زیادہ رن  بنانے والے دوسرے اور اے ایم غضنفر کے بعد دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے۔
قعمرزئی، جنہوں نے ممبئی انڈینس کیپ ٹاؤن کے لیے اپنے کریئر کا آغاز کیا، راشد خان کی کپتانی میں  جو پہلی بارایس اے ۲۰؍ کے فائنل میں پہنچے، نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ’’یہ بہت اچھا محسوس کر رہا ہے کہ میں یہاں پہلی بار کھیل رہا ہوں اور ہم فائنل میں ہیں۔ پہلے دن سے ٹیم کا ایک اچھا امتزاج ہے، ہر کوئی میدان پر  اپنا ۱۰۰؍فیصد دے ​​رہا ہے اور اسی وجہ سے ہم مسلسل جیت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ہر ملک کی ٹی ۲۰؍ لیگ میں شرکت کرتے ہوئے وہاں سے تجربہ حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں اور میں محنت بھی کرتا رہتاہوں۔ 
 گزشتہ دو سیزن میں آخری نمبر پر رہنے کے بعد، ایم آئی کیپ ٹاؤن لگاتار ۵؍ میچ جیت کر فائنل میں پہنچی۔ عمرزئی نے کہا کہ راشد کے بطور کپتان ان کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ `میں افغانستان کی ٹیم میں بھی راشد خان کے ساتھ کھیلتا ہوں، اس لیے یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ وہ ایس اے ۲۰؍ میں بھی کپتان ہیں۔ وہ کھلاڑیوں کو بہت زیادہ اعتماد دیتا ہے۔ وہ جس توانائی کے ساتھ میدان میں کھیلتا ہے  انہیں  دیکھ کر ہم بھی اسی توانائی کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنا سو فیصد میدان میں دیتے ہیں۔ گزشتہ سال آئرلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے سیریز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شرمیلے  کھلاڑی نے کہا، ’’آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والا پہلا افغان کھلاڑی بننا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ ہماری آنے والی نسل کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک تحریک بنے گا۔ مستقبل میں بہتر کھیلنے کی کوشش کروں گا۔ ابھی بھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔
 ایس اے ۲۰؍ میں پارل رائلز کے خلاف پہلے کوالیفائر کے دوران ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو کا ٹی۲۰؍ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ (۶۳۱) توڑنے پر راشد کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ یہ ریکارڈ کبھی نہ ٹوٹے۔ ان کا کہنا تھا کہ `یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ افغانستان سے ایک ایسا کھلاڑی سامنے آیا جس نے عالمی ریکارڈ بنایا۔ ہمیں امید ہے کہ راشد اتنے زیادہ وکٹ لے لیں گے کہ ان کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK