راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اننگز ۳۴۴؍رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کے ۳؍وکٹ گرے۔
EPAPER
Updated: October 26, 2024, 10:51 AM IST | Rawalpindi
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اننگز ۳۴۴؍رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کے ۳؍وکٹ گرے۔
یہاں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ۳۴۴؍ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے ۳؍ کھلاڑی ۲۴؍ رن پر پویلین لوٹ گئے۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پاکستان نے۷۳؍ رن پر۳؍ وکٹ کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو۹۹؍رن کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی مزاحمت جلد ختم ہوگئی وہ۲۶؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان ۲۵؍رن ، عامر جمال ۱۴؍رن، سلمان آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ ۸؍ویں وکٹ کی شراکت میں نعمان علی اور سعود شکیل نے۸۸؍رن کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم نعمان۴۵؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی کے بعد سعود شکیل ۱۳۴؍رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان۴۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے۴، شعیب بشیر نے۳، گس ایٹکنسن نے ۲؍ اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ انگلینڈ ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تاہم اوپنر بین ڈکٹ ۱۲؍ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ زیک کراؤلی نے ۲؍ او لی پوپ نے ایک رن کا تعاون کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک جوروٹ ۵؍ اور ہیری بروک ۳؍رن بناکر کریز پر موجود تھے۔