اسپینش کھلاڑی نے خواتین کے زمرے میں امریکہ کی کوکو گف کو شکست دے دی
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 9:10 PM IST | Melbourne
اسپینش کھلاڑی نے خواتین کے زمرے میں امریکہ کی کوکو گف کو شکست دے دی
ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پاؤلا بدوسا نے منگل کو دنیا کی تیسرے نمبر کی کوکو گف کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہ اپنے کریئر میں پہلی بار کسی گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ منگل کو میلبورن کے راڈ لیور ایرینا میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ میں اسپین کی بدوسا نے امریکہ کی گف کوسیدھے سیٹوں میں۵۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ میچ کے دوران گف نے ۴؍ اور بدوسا نے ۳؍ ایسز لگائے۔ گف نے ۶؍ ڈبل فالٹس کئے اور بدوسا نے ۴؍ ڈبل فالٹس کئے۔ اس فتح کے ساتھ بدوسا کسی گرینڈ سلیم ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ہسپانوی کھلاڑی بن گئی۔ بدوسا نے میچ کے بعد کہاکہ ’’آج میں یہاں آکر اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایسا کیا۔‘‘
دوسری طرف جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو نے منگل کو امریکہ کے ٹومی پال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایک دہائی میں یہ تیسرا موقع ہے جب زیوریو نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ منگل کو میلبورن زیوریو نے ۳؍ گھنٹے۲۲؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں امریکہ کے ٹومی پال کے خلاف ۶۔۷، ۶۔۷، ۶۔۲، ۱۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد زیوریو نے اعتراف کیاکہ ’’سچ کہوں تو مجھے محبت میں دو سیٹوں سے ہارنا چاہیے تھا۔ انہوں نے ان دونوں سیٹوں میں سروس کی، وہ مجھ سے بہتر کھیل رہے تھے۔ جب کہ میں اچھا کھیل نہیں پا رہا تھا۔ میں نے یقینی طور پر چوتھے سیٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔