• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلور ممبئی کو ۵؍ رن سے شکست دے کر فائنل میں داخل

Updated: March 16, 2024, 9:31 PM IST | New Delhi

ایلیس پیری کی۶۶؍ رن کی نصف سنچری اور اس کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے ویمنز پریمیر لیگ کے سیمی فائنل کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینس کو ۵؍ رن سے شکست دے کر جمعہ کو فائنل میں جگہ بنالی

Royal Challengers Bangalore Women Team. Photo:INN
رائل چیلنجرز بنگلور کی خاتون۔ (تصویر:آئی این این)

ایلیس پیری کی۶۶؍ رن کی نصف سنچری اور اس کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے ویمنز پریمیر لیگ کے سیمی فائنل کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینس کو ۵؍ رن سے شکست دے کر جمعہ کو فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے ساتھ ہی رائل چیلنجرز بنگلور ڈبلیو پی ایل کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔۱۳۶؍ رن کے تعاقب میں ممبئی انڈینس کی اوپننگ جوڑی یستیکا بھاٹیہ اور ہیلی میتھیوز نے پہلے  وکٹ کیلئے ۲۷؍ رن جوڑے۔ ہیلی میتھیوز۱۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ساتویں اوور میں پیری نے یستیکا بھاٹیہ کو۱۹؍ رن پر بولڈ کیا۔ نیٹ سیویر برنٹ۲۳؍ اور کپتان ہرمن پریت کور نے۳۳؍ رن کی مفید اننگز کھیلی۔ فتح کے قریب سنجیون سجنا ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی، پوجا وستراکر ۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ امیلیا کر۲۷؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور امنجوت کور ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ممبئی انڈینس مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر صرف۱۳۰؍ رن بنا سکی اور آخری اوورس میں ۵؍ رن سے میچ ہار گئی۔ ایک بار پھر ایلیس پیری نے بنگلور کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے شریانکا پاٹل نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایلیس پیری، سوفی مولینو، جارجیا ویرہم اور شو بھنا آشا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل  ایلیس پیری کی ۶۶؍ رن کی نصف سنچری کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور نے جمعہ کو ویمنز پریمیر لیگ سیمی فائنل میچ میں ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے ۱۳۶؍ رن کا ہدف دیا۔رائل چیلنجرز بنگلور ویمن نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسری جانب اس نے دوسرے ہی اوور میں ۲۰؍ رن  پر اوپنر سوفی ڈیوائن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان اسمرتی مندھانا۱۰؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ رچا گھوش ۱۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، سوفی مولینو۱۱؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ایک وقت تھا جب ایسا لگتا تھا کہ بنگلور قابل احترام اسکور تک نہیں پہنچ پائے گا۔ ایسے وقت میں پیری کی۵۰؍ گیندوں پر۸؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۶۶؍ رن کی نصف سنچری اور جارجیا کی ناٹ آؤٹ۱۸؍ رن کی کارآمد اننگز نے بنگلور کو لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچادیا۔ دیشا کاسٹ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکیں۔ جارجیا۱۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور شریانکا پاٹل ۳؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور مقررہ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر صرف۱۳۵؍ رن بنا سکی۔ ممبئی کی جانب سے ہیلی میتھیوز، نیٹ  برنٹ اور صاعقہ  اسحاق نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK