• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈر۱۹؍ ایشیا کپ پر بنگلہ دیش کا قبضہ

Updated: December 09, 2024, 1:53 PM IST | Agency | Dubai

بنگلہ دیش کی ٹیم نے انڈر ۱۹؍ ٹیم انڈیا کو فائنل میں ۵۹؍ رن سے مات دی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

رضان حسن (۴۷؍ رن اور ایک  وکٹ) اور عزیز الحکیم (۸؍ رن پر ۳؍ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے ہندوستان کو۵۹؍ رن سے ہرا کر انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کا خطاب اتوار کو فائنل میچ میں جیت لیا۔ 
بنگلہ دیش کے۱۹۹؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور۲۴؍رن کے اسکور تک اس نے ۲؍ وکٹ گنوا  دئیے۔ آیوش مہاترے (ایک) اور ویبھو سوریاونشی  ۹؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آندرے سدھارتھ اور کے پی کارتیکیا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۱۲؍ویں اوور میں رضان حسن نے آندرے سدھارتھ (۲۰) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ کے پی کارتیکیا (۲۱) کو اقبال حسن نے اپنا شکار بنایا۔ نکھل کمار صفر ، ہرونش پنگالیا ۶؍ اور کرن چورملے  ایک  رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ عزیز الحکیم نے جلد ہی آخری ۳؍ وکٹ حاصل کئے جب ہندوستان فتح کی طرف بڑھ گیا۔ کپتان محمد امان (۲۶؍رن) کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ ہاردک راج  ۲۴؍رن  اور چیتن شرما ۱۰؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پوری ہندوستانی ٹیم  ۳۵ء۲؍اوور میں۱۳۹؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔  بنگلہ دیش کی جانب سے اقبال حسن اور عزیز الحکیم نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ الفہد نے دو وکٹ حاصل کئے۔ معروف مردھا اور رضان حسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل  رضان حسن(۴۷؍رن)  ، محمد شہاب جیمس(۴۰؍رن)  اور فرید حسن(۳۹؍ رن) کی بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے اتوار کو انڈر۱۹؍  ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے۱۹۹؍  رن کا ہدف دیا۔ اتوار کو  دُبئی میں  ہندوستانی انڈر۱۹؍ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیش کا آغاز خراب رہا اور۶۶؍رن  کے اسکور پر اس کے ۳؍وکٹ گر گئے۔ دوسرے ہی اوور میں یودھجیت گوہا نے کلام صدیقی (ایک) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔۱۱؍ویں اوور میں چیتن شرما نے جواد ابرار (۲۰؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔۱۹؍ویں اوور میں کرن چورمالے نے کپتان عزیز الحکیم (۱۶؍رن ) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد محمد شہاب جیمس اور رضان حسن نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے  وکٹ کے لیے۶۲؍ رن کی شراکت ہوئی۔۳۲؍ویں اوور میں آیوش مہاترے نے محمد شہاب جیمس(۴۰؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد کے پی کارتیکیان نے دیباشیش دیب (ایک) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہاردک راج نے رضوان حسن (۴۷؍رن) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو چھٹا جھٹکا دیا۔ فرید حسن (۳۹؍رن) ، الفہد (ایک)، اقبال حسن (ایک) اور ایس بشیر ۴؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK