مرشدہ خاتون (۸۰؍ رن) اور کپتان نگار سلطانہ (۶۲؍رن) کی نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی۔بنگلہ دیش نے خواتین ایشیا کپ میں ملائیشیا کو۱۱۴؍رن سے شکست دے دی
EPAPER
Updated: July 24, 2024, 10:37 PM IST | Dambulla
مرشدہ خاتون (۸۰؍ رن) اور کپتان نگار سلطانہ (۶۲؍رن) کی نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی۔بنگلہ دیش نے خواتین ایشیا کپ میں ملائیشیا کو۱۱۴؍رن سے شکست دے دی
مرشدہ خاتون (۸۰؍ رن) اور کپتان نگار سلطانہ (۶۲؍رن) کی نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے بدھ کو خواتین ایشیا کپ کے۱۱؍ویں میچ میں ملائیشیا کو۱۱۴؍رن سے شکست دے دی۔
۱۹۲؍رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ملائیشیا کی خواتین ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ۶؍ اوور میں۲۳؍ رن پر ۲؍ وکٹ گنوا دیئے۔ پہلے ہی اوور میں جہان آرا عالم نے اے ایچ ہاشم (صفر) کو آؤٹ کر کے ملائیشیا کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد ناہیدہ اختر نے آئی ہنٹر(۲۰؍رن) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ تیسرے وکٹ کی شکل میں وان جولیا (۱۱) کو ریتو مونی نے بولڈ کیا۔ کپتان وی دوریسنگم (۸)، اے نجوا (۴)، اے الیسا (ایک)، ایم آئی اسماعیل (۱۵؍رن) اور ایس منیوانن (۸؍رن) آؤٹ ہوئیں۔ ملائیشیا کی ٹیم مقررہ۲۰؍اوورس میں ۸؍ وکٹ پر صرف۷۷؍ رن ہی بنا سکی اور اسے۱۱۴؍ رن سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے۱۳؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ جہان آرا عالم، ایس این جیسمین، رابعہ خان، ریتو اور شورنا اختر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی کپتان نگار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دلارا اختر اور مرشدہ خاتون کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۶۵؍ رن جوڑے۔ ایم آئی اسماعیل نے ۸؍ویں اوور میں دلارا اختر کو آؤٹ کر کے ملائیشیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ دلارا اختر نے ۲۰؍ گیندوں میں ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۳؍رن بنائے۔ بنگلہ دیش کا دوسرا وکٹ ۱۷؍ویں اوور میں مرشدہ خاتون کی صورت میں گرا۔ مرشدہ خاتون نے۵۹؍ گیندوں پر۸۰؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں۱۰؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان نگار سلطانہ ۳۷؍ گیندوں پر ۶۲؍ اور رومانہ احمد ۶؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ بنگلہ دیش نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۲؍ وکٹوں پر۱۹۱؍رن بنائے۔