• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی، نیوزی لینڈ کو مات دی

Updated: December 03, 2023, 10:39 AM IST

پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی ۱۵۰؍رن سے فتح۔ تیج الاسلام نے میچ میں ۱۰؍ وکٹ لینے کا کانارمہ انجام دیا

Bangladesh
بنگلہ دیش

بائیں ہاتھ کے اسپنر تیج الاسلام نے اپنے کریئر میں دوسری بار۱۰؍ وکٹ حاصل کئے  اور بنگلہ دیش نے سنیچر کو یہاں پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو۱۵۰؍ رن سے شکست دی۔  تیج الاسلام  نے پہلی اننگز میں۱۰۹؍ رن کے عوض۴؍ اور دوسری اننگز میں۷۵؍ رن کے عوض  ۶؍وکٹ حاصل کئے۔۳۳۲؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری دن پہلے سیشن میں۱۸۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
 بنگلہ دیش کی جانب سے  تیج الاسلام  کے علاوہ آف اسپنر نعیم حسن نے۴۰؍ رن کے عوض۲؍ وکٹ حاصل کئے  جب کہ تیز گیند باز شریف الاسلام (۱۳؍رن پر ایک وکٹ ) اور آف اسپنر مہدی حسن (۴۴؍رن پر ایک وکٹ) نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ نے صبح اپنی دوسری اننگز۷؍ وکٹوں پر۱۱۳؍ رن کے ساتھ جاری رکھی۔ ان کی جانب سے ڈیرل مشیل  نے سب سے زیادہ۵۸؍ رن بنائے جبکہ کپتان ٹم ساؤدی نے۲۴؍گیندوں پر۳۴؍ رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ایش سوڈھی نے۹۱؍ گیندوں پر۲۲؍  رن کی سخت اننگز کھیلی۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ۶؍ دسمبر سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔ تیج الاسلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
 میچ جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نجم  الحسین شانتو نے کہا کہ جیت کا سہرا تمام کھلاڑیوں کے سر بندھتا  ہے۔  تیج الاسلام ، معراج، شریف الاسلام ، نعیم نے بہت اچھی بولنگ کی۔ سب نے اس میچ میں ٹیم کیلئے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ہم اس کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے۔ صرف حکمت عملی کی پیروی کررہے تھے۔ میرے نزدیک ہم پہلی اننگز میں مزید۵۰۔۸۰؍ رن بنا سکتے تھے۔ اب میں اگلی آزمائش  کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ میرے  لئے  آدھا کام ہو چکا ہے۔ ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔
    ٹیسٹ ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤدی نے کہا کہ  بنگلہ دیش کی ٹیم کو فتح کا کریڈٹ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اچھا کھیلا اور ان حالات میں وہ بہت اچھی ٹیم ہیں۔ باؤلنگ گروپ کے طور پر ہمیں دباؤ کو برقرار رکھنے کی ضرورت تھی۔ یہ بہت اچھا وکٹ تھا۔ دنیا کے اس حصے میں بہت کم تبدیلی تھی جس کی آپ توقع کریں گے۔ 

bangladesh Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK