Updated: December 21, 2024, 1:23 PM IST
|
Agency
| Kingstown
ذاکر علی (ناٹ آؤٹ ۷۲؍ رن)، پرویز حسین ایمن (۳۹؍رن)کی شاندار بلے بازی کی بدولت رشاد حسین (۳؍ وکٹ)، تسکین احمد اور مہدی حسن (۲۔۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۸۰؍ رن سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز میں کلین سویپ کیا۔

جمعرات کی دیر رات کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے ۱۸۹؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس نے۶۰؍رن کے اسکور تک لگاتار ۶؍ وکٹ گنوا دیئے۔ برینڈن کنگ (صفر)، جسٹن گریوز ۶، نکولس پورن ۱۵، روسٹن چیز (صفر)، کپتان روومین پاویل ۲؍ اور جانسن چارلس ۲۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روماریو شیفرڈ اور گڈاکیش موتی نے کچھ دیر اننگز کو سنبھالا۔ ۱۵؍ویں اوور میں رشاد حسین نے گڈاکیش موتی (۱۲؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور میں انہوں نے الزاری جوزف (ایک) کو بھی اپنا شکار بنایا۔ روماریو شیفرڈ نے۲۷؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگا کر۳۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیشی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو۱۶ء۴؍ اوور میں۱۰۹؍ رن کے اسکور پر آؤٹ کر کے ۸۰؍ رن سے میچ جیت لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے ۳ ؍وکٹ لئے۔