• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ میں ۱۷۲؍رن پر آؤٹ ، نیوزی لینڈ کی اننگز لڑکھڑائی

Updated: December 07, 2023, 11:38 AM IST | Mirpur

ٹیسٹ کے پہلے دن ۱۵؍ وکٹ گرے۔ بنگلہ دیش کیلئے شہادت حسین نے ۳۱؍رن بنائے۔ دونوں جانب کے اسپنرس نے قابل تعریف گیندبازی کی

The Bangladeshi batsman can be seen in action in the second Test at Mirpur
میر پور میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی بلے بازکو ایکشن میں دیکھاجاسکتاہے

 نیوزی لینڈ نے گلین فلپس، مشیل سینٹنر کے ۳۔۳؍وکٹ اور اعجاز پٹیل کے ۲؍ وکٹوں کی بدولت میزبان بنگلہ دیش کو بدھ کو یہاں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں۱۷۲؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپنی  پہلی اننگز میں لڑکھڑا گئی۔ ۵۵؍رن پر ۵؍وکٹ گنوا دیئے۔ کیوی ٹیم اب بھی ۱۱۷؍ رن پیچھے ہے۔ 
 شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آیا اور اس کے ۴؍ ٹاپ بلے باز ذاکر حسین ۸؍ رن، محمود الحسن جوئے نے۱۴؍رن، مومن الحق نے ۵؍ اورشانتو کو۹؍ رن کو۱۵؍ اوورس تک ٹیم کے ۴۷؍رن  کے اسکور پر پویلین بھیج دیا تھا۔
  مشفق الرحیم ۳۵؍رن  کے اسکور پر گیند کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ اسے کرکٹ کی زبان میں ’بال ہینڈلنگ‘ کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ اس طرح آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں۔ جب وہ ۴۱؍ اوورس کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور۱۰۴؍ رن تھا۔ اس کے بعد شہادت حسین۳۱؍ رن بنا کر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نورالحسن ۷؍ویں بنگلہ دیشی بلے باز تھے جو ۷؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن معراج۲۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تیج الاسلام ۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، شرف الاسلام ۱۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نعیم حسن ۱۳؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں۶۶ء۲؍ اوورس میں۱۷۲؍ رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور مشیل  سینٹنر نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ اعجاز پٹیل کے دو بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ٹم ساؤدی  نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ 
 نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پہلی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا تھا۔ ٹام لاتھم ۴؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیون کانوے  نے ۱۱؍ اور کپتان کین ولیمسن نے ۱۳؍ رن بنائے۔ ہینری نکولس نے ایک رن کا تعاون دیا۔ ٹام بلنڈیل بھی بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ دن کا کھیل ختم ہونےتک بدھ کو ڈیرل مشیل ۱۲؍ اور گلین فلپس ۵؍رن بناکر کریز پر موجو دتھے۔ مہدی حسن نے ۳؍وکٹ لئے اور تیج الاسلام نے ۲؍ وکٹ لئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK