• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آخری میچ میں بنگلہ دیش کی متاثرکن جیت، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

Updated: December 24, 2023, 11:11 AM IST | Agency | Napier

شرف الاسلام ،تنظیم حسن شکیب اورسومیا سرکار کی شاندارگیندبازی ،۹۸؍ رنوں پر روک کر میزبان ٹیم کے کلین سویپ کے ا رادہ کو ناکام بنادیا۔

Soumya Sarkar took 3 wickets for 18 runs. Photo: PTI
سومیا سرکار نے ۱۸؍ رن پر ۳؍وکٹ لئے۔ تصویر :پی ٹی آئی

شرف الاسلام(۲۲؍ رن پر ۳؍ وکٹ)، تنظیم حسن شکیب(۱۴؍ رن پر ۳؍ وکٹ) اور سومیا سرکار(۱۸؍ رن پر۳؍وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی مدد سے بنگلہ دیش نے سنیچر کو نیوزی لینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یکروزہ میچ میں ۹؍ وکٹوں سے یکطرفہ انداز میں جیت کر کیویز کے کلین سویپ کے ارادے کو ناکام بنا دیا۔میک لین پارک میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئےنیوزی لینڈ نے۳۱ء۴؍ اووروں میں ۹۸؍ رن بنائے۔
بنگلہ دیش نے ۹۹؍ رنوں کا معمولی ہدف ۱۶؍ویں اووَر میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی تیز رفتار گیندبازی کے سامنے میزبان ٹیم نے ہتھیار ڈال دئیے۔
سلامی بلے باز ول ینگ(۲۶) نے اپنی ٹیم کی جانب سے بلے سے سب سے زیادہ شراکت کی جب کہ ٹام لیتھم(۲۱) نے بھی کچھ وقت وکٹ پر گزارا اور خطرناک گیندبازی کا سامنا کیا۔ نیوزی لینڈ کے ۶؍ کھلاڑی اپنے انفرادی اسکور میں دوہرے ہندسے تک بھی پہنچنے میں ناکام رہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔صرف ۴؍ رن پر سومیا سرکار زخمی ہو کر پویلین لوٹ گئے تاہم بعد میں انعام الحق(۳۷) اور کپتان نجمل شانتو(۵۱) نے تیز رفتاری سے۶۹؍ رن جوڑ کر کامیابی حاصل کی۔ انمول ولیم اورورک کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے جبکہ نئے بلے باز لٹن کمار داس (ایک ناٹ آؤٹ) نے کپتان کے ساتھ مل کر جیت کی رسمی کارروائی مکمل کی۔اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز۱-۲؍ سے جیت لی۔ ول ینگ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ تنظیم حسن ثاقب کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK