• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان کے۳؍ ہاکی کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد!

Updated: August 30, 2024, 1:15 PM IST | Agency | Lahore

پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے سیاسی بنیاد پر بیرون ملک پناہ لینے والےکھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے فیڈریشن سے این او سی لئے بغیر ملک چھوڑ کر جانے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر بیرون ملک پناہ لینے والے ۳؍ کھلاڑی اور ایک فزیو تھیراپسٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ خبروں کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد علی نے پریس کانفرنس میں تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم، عبدالرحمٰن اور فزیو وقاص محمود بغیر اجازت بیرون ملک چلے گئے اس لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ، احتشام اور عبدالرحمٰن اور فزیو وقاص کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ بیرون ملک سیاسی پناہ لے رہے ہیں۔ 
 ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا تا لیکن کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے جھوٹ بولا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن دیگر کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی دیتی رہی ہے لیکن تینوں کھلاڑیوں نے کبھی بھی لیگ کھیلنے کیلئے این او سی نہیں مانگی۔ 
 انہوں نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ رانا مجاہد نے کہا کہ ہم وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ رہے ہیں کہ ان کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں۔ 
 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مجاہدنے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ کھلاڑیوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کی درخواست دی ہوئی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے ساتھ پولینڈ اور ہالینڈ کا دورہ کیا تھا اور وہ نیشنز کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ گئے تھے اور واپس آئے تھے لیکن کیمپ میں نہیں آئے، پتہ چلا ہے وہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں لہٰذا تینوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ این او سی کے بغیر باہر گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK