Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیمی فائنل میں آج بارسلونا اور انٹر کی ٹکر

Updated: April 30, 2025, 11:47 AM IST | Agency | Barcelona

ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز میں بدھ کو یو ای ایف اے چمپئن  لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا اور انٹر میلان فٹبال کلبوں کی ٹکر ہوگی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز میں بدھ کو یو ای ایف اے چمپئن  لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا اور انٹر میلان فٹبال کلبوں کی ٹکر ہوگی۔  دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے کیونکہ بارسلونا نے حال ہی میں کوپا ڈیل رے کے فائنل میں ریئل میڈرڈ کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ 
 میزبان ہفتے کے آخر میں کوپا ڈیل رے فائنل میں ایک سنسنی خیز اور شاندار ایل کلاسیکو میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد  میدان پر اتر رہے ہیں۔ بارسلونا فٹبال کلب (بارسا) انٹر میلان فٹبال کلب کو اپنے میدان پر شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گا۔ اس کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں جن میں یامل اور رابرٹ لیوانڈوسکی کا نام قابل ذکر ہے۔  یہ دونوں کھلاڑی ٹیم کی جانب سے گول کرنے میں اہم ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی پیڈری کا نام بھی اہم ہے جنہو ںنے گزشتہ میچ میں اہم رول ادا کیا تھا۔ دوسری طرف انٹر میلان کی ٹیم بھی سیری اے میں اچھا کھیل رہی ہے اور اس نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ حالانکہ اس سے قبل اسے روما کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی وہ اسے بھول کرآگے بڑھنا چاہے گی۔  بارسلونا کو سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں اپنے گھریلو حامیوں کی حمایت حاصل ہوگی۔ اگر بارسلونا کی ٹیم اس میچ میں انٹر میلان کو زیادہ گول کرنے سے روکتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں داخل ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK