Inquilab Logo Happiest Places to Work

شکست کے باوجود بارسلونا اور پی ایس جی سیمی فائنل میں داخل

Updated: April 17, 2025, 10:40 AM IST | Agency | Paris

یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں بارسلوناکو ڈورٹمنڈ نے ۱۔۳؍ سے شکست دی۔ پیر س سینٹ جرمین کو ایسٹن ولا نے ۲۔۳؍ گول سے مات دی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں بارسلونا فٹبال کلب اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) فٹبال کلب کو شکست ہوئی، اس کے باوجود یہ دونوں کلبوں ۲؍ مرحلوں کے کوارٹر فائنلس کے مجموعی اسکور کی بنیاد پر سیمی فائنل میں داخل ہوگئے۔ کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں بارسلونا کو بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب نے ایک۔۳؍ گول سے شکست دی لیکن پہلے مرحلے میں بارسلونا نے اپنے گھریلو میدان پر جرمنی کے کلب کو ۰۔۴؍ گول سے مات دی تھی۔ دو مرحلوں کے مجموعی اسکور ۳۔۵؍ گول سے پی ایس جی نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ دوسری طرف پی ایس جی کلب کو کوارٹر فائنل کے دو مرحلے میں ایسٹن ولا نے ۲۔۳؍  گول سے شکست دے دی۔ ۲؍ مرحلوں کے کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمین نے ۴۔۵؍ گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ایس جی نے گھریلو میدان پر پہلے مرحلے میں ۱۔۳؍ گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 خیال رہے کہ بارسلونا فٹبال کلب کی ٹیم ۸؍ بار فائنل میں پہنچی ہے اور ۵؍ بار چمپئن بنی ہے۔ آخری بار بارسلونا کی ٹیم نے ۱۰؍ سال پہلے ٹائٹل جیتا تھا۔
سریہو گیئراسی کی ہیٹ ٹرک نے بورسیا ڈورٹمنڈ کو وہ دیا جو منگل کو کوئی اور نہیں کر سکا۔ جرمنی کے فٹبال کلب نے بارسلونا کو شکست دے دی لیکن ان کی ٹیم چمپئن  لیگ فٹبال کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکی۔ اب بارسلونا کا مقابلہ انٹر میلان اور بائرن میونخ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا ، یہ میچ بدھ کی دیر رات ہوگا۔
یہ گزشتہ سال دسمبر کے بعد کسی بھی مقابلے میں ہسپانوی کلب کی پہلی شکست تھی۔ اس کے باوجود بارسلونا۳۔۵؍گول کے مجموعی اسکور سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
 بارسلونا نے کوارٹر فائنل کا پہلا مرحلہ۰۔۴؍گول سے جیتا تھا جو بالآخر انتہائی اہم ثابت ہوا۔ ایسے حالات میں ڈورٹمنڈ کے پاس اس میچ میں گنوانے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ اس لئے اس نے شروع ہی سے بارسلونا پر حملہ کیا، مہمان ٹیم کو گھریلو میدان پر کھیلنے کا زیادہ وقع نہیں دیا۔ 
ڈورٹمنڈ کیلئے گیئراسی نے۱۱؍ویں، ۴۹؍ ویں اور۷۶؍ویں منٹ میں گول کئے جبکہ بارسلونا کے فارورڈس رافینہا اوررابرٹ لیوانڈوسکی زیادہ کچھ کرنے میں ناکام رہے۔ بارسلونا نے دوسرے مرحلے میں۵۶؍ویں منٹ میں ریمی بینسابینی کے ’اون گول‘ سے اپنا کھاتہ کھولا۔
 دوسری طرف برمنگھم میں پیرس سینٹ جرمین اپنے کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے میں ایسٹن ولا کی واپسی کے باوجود انگلش کلب کو۴۔۵؍گول کے مجموعی اسکور سے شکست دے کر چمپئن  لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔  پی ایس جی کی جانب سے اشرف حکیمی اور این مینڈس نے ایک ایک گول کیا۔ یہ دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔ انگلش فٹبال کلب ایسٹن ولا کیلئے وائی ٹیلیمینس، جے میک گن اور ای کونسا نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کو فاتح بنادیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK