• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بارسلونا کی لا لیگا میں لگاتار ساتویں فتح، گیٹافے کو ہرا دیا

Updated: September 27, 2024, 3:21 PM IST | Agency | Barcelona

بارسا کے اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے ۷؍میچوں میں ۷؍گول کئے۔

We are seven seven: Barcelona have won 7 in a row in the current season of La Liga and the team`s star player Robert Lewandowski has scored 7 goals for the team in these competitions. Photo: INN
ہم سات سات ہیں:بارسلونا نے لا لیگا کے موجودہ سیزن میں لگاتار ۷؍کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ٹیم کے اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے ان مقابلوں میں ٹیم کےلئے ۷؍گول کئے ہیں۔ تصویر : آئی این این

رابرٹ لیونڈوسکی نے ۷؍میچوں میں اپنا ۷؍واں گول کیا جس کی مدد سے ہاسپانوی فٹبال لی لا لیگا میں بارسلونا نے اپنی فتوحات کی مہم کو برقرار رکھا۔ گزشتہ رات کھیلے جانے والے میچ میں بارسلونا نے گیٹافے کو ایک صفر سے شکست دی اور لا لیگا میں لگاتار ساتویں کامیابی حاصل کی۔ بارسلونا کی لا لیگا میں یہ دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم نے ۲۰۱۸ء میں ٹورنامنٹ کی شروعات میں لگاتار ۷؍میچ جیتے تھے۔ بارسلونا کی ٹیم اگر اپنے آئندہ کھیلے جانے والے میچ میں اوساسونا کو ہرادیتا ہے تو وہ ۱۴۔ ۲۰۱۳ء کے بعد ایک سیزن میں لگاتار ۸؍جیت درج کرنے کے اپنے ریکارڈ کی برابری کر لے گی۔ میچ میں پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیونڈوسکی نے گیٹافے کے خلاف میچ کے ۱۹؍ویں منٹ میں گول کر دیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ بارسلونا کا یہ گول ۶۵۰۰؍واں گول تھا۔ 
 بارسلونا کے کوچ ہینسی فلک نے میچ کے بعد کہا کہ ’’مجھے اپنے ٹیم پر کافی فخر ہے۔ ہمارے کھلاڑی آخر تک میچ جیتنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ‘‘واضح رہے کہ بارسلنا نے موجودہ سیزن میں اب تک اپنے ۷؍میچوں میں ۲۳؍گول کئے ہیں جبکہ اس کے خلاف مخالف ٹیمیں صرف۵؍ گول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بارسلونا کے فارورڈ کھلاڑی جہاں گول کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں وہیں ٹیم کے دفاعی کھلاڑی بھی مخالف ٹیم کو گول کرنے کا موقع نہیں دے رہی ہے۔ اس سیزن میں بارسلونا نے دفاعی چمپئن ریئل میڈرڈ کے خلاف ۴؍پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 
مانچسٹر یونائٹیڈ کو ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا
 یوروپا لیگ کے مقابلے میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے پہلے ہاف میں ملنے والی سبقت کو گنوا دیا اور اپنے کوچ ایرک ٹین ہاگ کی پرانے کلب ایف سی ٹوینٹے کے خلاف ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا۔ سیم لیمرس نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے ہاف میں کرشچین ایرکسن کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور نیدر لینڈس کے کلب کی طرف سے برابری کا گول کردیا۔ اس سے قبل ایرکسن نے پہلے ہاف میں شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائٹیڈ کو ایک صفر کی برتری دلا دی تھی۔ واضح رہے کہ موجودہ سیزن میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے تمام مقابلوں میں جو ۷؍میچ کھیلے ہیں ان میں سے صرف ۳؍میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK