Updated: March 29, 2025, 11:52 AM IST
| Medrid
فیران ٹوریس اور دانی اولمو کے ابتدائی گول کی بدولت ایف سی بارسلونا نے اوساسونا کو شکست دے کر لا لیگا ٹیبل پر ۳؍ پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ کیمپ ناؤ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے اس میچ میں بارسلونا کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوساسونا کے خلاف۰۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔
فیران ٹوریس اور دانی اولمو کے ابتدائی گول کی بدولت ایف سی بارسلونا نے اوساسونا کو شکست دے کر لا لیگا ٹیبل پر ۳؍ پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ کیمپ ناؤ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے اس میچ میں بارسلونا کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوساسونا کے خلاف۰۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے آغاز میں فارورڈ فیران ٹوریس نے۱۱؍ویں منٹ میں الیجینڈرو بالڈے کے شاندار کراس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو۰۔۱؍ کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد ڈینی اولمو نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کر کے اسکور۰۔۲؍ کر دیا۔ میچ کا تیسرا گول بارسلونا کے کوچ ہینسی فلک کے آخری لمحات میں متبادل کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے دوسرے متبادل فرمین لوپیز کے کراس سے ہیڈر کے ذریعے کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی بارسلونا۲۸؍ میچوں میں۶۳؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔