اسپینش لیگ لا لیگا میں بارسلونا فٹبال کلب نے لیگانیس کو ۰۔۱؍ گول سے مات دی۔ میچ کاواحد گول لیگانیس کے کھلاڑی نے کیا۔
EPAPER
Updated: April 14, 2025, 10:42 AM IST | Agency | Madrid
اسپینش لیگ لا لیگا میں بارسلونا فٹبال کلب نے لیگانیس کو ۰۔۱؍ گول سے مات دی۔ میچ کاواحد گول لیگانیس کے کھلاڑی نے کیا۔
بارسلونافٹبال کلب نے سنیچر کو بوٹارک اسٹیڈیم میں جارج سینز کے’اون گول‘ کی بدولت لیگانیس فٹبال کلب کے خلاف۰۔۱؍گول کی اہم کامیابی حاصل کی اور لا لیگا میں اپنی برتری کو ۷؍ پوائنٹس تک بڑھایا۔ اس فتح نے ۲۰۲۵ء میں ان کی شاندار۲۴؍ میچوں کی ناقابل تسخیر مہم کو برقرار رکھا اور انہیں اس سیزن میں ممکنہ فتح کی راہ پر گامزن رکھا۔
دوسرے نمبر پر موجودریئل میڈرڈ کو اتوار کی رات الاویس کا سامنا ہے، اب وہ لیگ کے لیڈروں پر فرق کو کم کرنے کے دباؤ میں ہے۔ بارسلونا کی کارکردگی میں ان کے معمول کے حملہ آور مزاج کا فقدان تھا، لیکن وہ اپنے وسط ہفتے میں بوروسیا ڈورٹمنڈ کے خلاف چمپئن لیگ کے میچ میں ۰۔۴؍گول کی جیت کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔ بارسلونا فٹبال کلب کے منیجر ہانسی فلک نے کہا کہ آج ٹیم نے جو لڑائی اور ذہنیت کا مظاہرہ کیا وہ لاجواب تھا۔ انہوں نے کہاکہ میڈرڈ کے کلب ریئل کا بھی ایک میچ ہے لیکن ہم صرف اپنے بارے میں سوچ رہے ہیں، ۳؍ پوائنٹس اچھے ہیں اور ہمارا ہفتہ بہت اچھا گزرا۔
بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی ایرک گارسیا نےبتایاکہ ’’دن کے اختتام پر، یہ ۳؍ پوائنٹس ہیں جو ان گیمز میں اہم ہیں۔ میرے خیال میں یہ اس قسم کا کھیل ہے جو لیگ جیتتا ہے... ہم ٹیبل پر سب سے اوپر ہیں، جہاں ہم ہونا چاہتے ہیں، اور آج ہم اس فرق کو تھوڑا اور بڑھا سکتے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ یہ میچ دسمبرمیں ہونے والے میچ سے بالکل برعکس تھا۔اس وقت جب لیگانیس فٹبال کلب نے بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ پر ۰۔۱؍ گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لگانیس نے پہلے ہاف میں بہترین موقع پیدا کیالیکن ضائع ہوگیا۔ اور دوسرے ہاف میں اس کے کھلاڑی جے سائنز اون گول کردیا۔