• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا کی گھریلو میدان پر شکست

Updated: December 17, 2024, 2:58 PM IST | Agency | Barcelona

بارسلونا فٹبال کلب کو اس سیزن میں اسپینش لالیگا میں دوسری گھریلو شکست کا سامنا کرناپڑا۔

A Leganes player can be seen taking a header. Photo: INN
لیگانیس کے کھلاڑی کو ہیڈر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

بارسلونا فٹبال کلب کو اس سیزن میں اسپینش لالیگا میں دوسری گھریلو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں بارسلونا فٹبال کلب کو لیگانیس کے ہاتھوں ۰۔۱؍ گول سے اپنے ہی گھریلو میدان کیمپ ناؤ پر شکست ملی۔ اس شکست اسے ۳؍پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ خیال رہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بارسلونافٹبال کلب  اس سیزن میں پہلی بار گھر  پر ہار گیا تھا۔  اسے لاس پالماس کلب کے ہاتھوں۱۔۲؍گول  سے شکست ہوئی تھی۔  اب دو ہفتے کے بعد اسے اپنے گھر پر دوسری شکست ہوئی ہے۔ اتوار کی رات ہونے والے میچ میں لیگانیس کےکھلاڑیوں نے زبردست دفاع کا مظاہرہ کیا ۔ اس ٹیم نے کیمپ ناؤ پر بارسلونا کو گول کرنے سے دور رکھا اور اپنے لئے مواقع بناتے رہے۔ لیگانیس فٹبال کلب کی جانب سے پہلا گول  چوتھے منٹ میں ایس گونزالیز نےکیا۔ انہوں نے او راڈریگیز کی مدد سے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ اس کے بعد دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہوااور میچ کا اختتام ۰۔۱؍ گول کے اسکورپر ہوا۔ اس شکست کے بعد بارسلونا کو ۳؍ پوائنٹس کا نقصان ہو ا ہے۔ اس کے باوجود  وہ ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔ اس کے ۱۸؍ میچو ںمیں ۳۸؍ پوائنٹس ہیں۔ دوسری پوزیشن ایٹلیٹیکو میڈرڈ کلب ہے جس کے ۱۷؍ میچوں میں اتنے ہی پوائنٹس ہیں۔ گول فرق کی وجہ سے یہ دوسرے نمبرپر ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK