• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیوانڈوسکی کے دُہرے گول کی بدولت بارسلونا کی فتح

Updated: October 22, 2022, 12:27 PM IST | Agency | Barcelona

اسپینی لیگ لالیگا کے میچ میں بارسلونانے ویلا ریئل فٹبال کلب کوصفر۔۳؍گول سے شکست دے دی

Robert Lewandowski scored 2 goals.Picture:INN
رابرٹ لیوانڈوسکی نے ۲؍گول کئے۔ تصویر:آئی این این

اسپینش لیگ لا لیگا کے میچ میں بارسلونا فٹبال کلب نے اپنے گھریلو میدان کیمپ ناؤ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ویلا ریئل فٹبال کلب کو صفر۔۳؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ خیال رہے کہ پچھلے ایل کلاسیکو کے میچ میں ریئل میڈر ڈ نے بارسلونا کو ۱۔۳؍ گول سے شکست دے کر ۳؍ پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ہی ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی تھی ۔ اب اس جیت کے بعد بارسلونا کو ۳؍ پوائنٹس ملے ہیں  اوروہ دوسرے نمبرپر ہے۔ جمعرات کی دیر رات ہونے والے میچ میں بارسلونا کی جانب سے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی نے اچھی شروعات کی۔ انہوںنے جارڈی البا کی مدد سے ٹیم کو ۳۱؍ویں منٹ میں برتری دلائی۔  پہلا گول کرنے کے بعد انہوںنے انہوںنے کھیل میں تیزی لاتے ہوئے ۴؍منٹ کے بعد مزید ایک گول کردیا۔ ۳۵؍ویں منٹ میں گاوی کی مدد سے انہوںنے ٹیم کااسکور صفر۔۲؍ گول کردیا اور ٹیم کی جیت تقریباً یقینی کردی۔ میچ کا تیسرا گول انسو فاتی نے کیا۔ انہوںنے ٹیم کا تیسرا گول ہونے کے ۳؍منٹ بعد ہی ایک اور گول کرکے اسکور صفر۔۳؍ کردیا۔ اس گول کے بعد بارسلونا کی جیت یقینی ہوگئی۔ میچ کے دوسرے ہا ف میں کوئی اور گول نہیں ہوا۔ میچ کے اختتام کے وقت اسکور صفر۔۳؍ گول رہا اور بارسلونا کو ۳؍پوائنٹس ملے۔  اس وقت لالیگا کے ٹیبل پر ریئل میڈرڈ فٹبال کلب ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس کے ۱۰؍ میچوں میں ۲۸؍ پوائنٹس ہیں۔ اتنے ہی میچوں میں بارسلونا فٹبال کلب کے ۲۵؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK