• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی پی ایل ۲۰۲۳ء کےپلے آف میں۴؍ ٹیموں میں جنگ

Updated: May 23, 2023, 11:49 AM IST | Mumbai

چنئی سپرکنگز ، گجرات ٹائٹنس ، لکھنؤ سپرجائنٹس اور ممبئی انڈینس خطاب کیلئے ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے

4 captains` eyes on the Indian Premier League trophy
انڈین پریمیر لیگ کی ٹرافی پر ۴؍کپتانوں کی نظر

آئی پی ایل۲۰۲۳ء کے پلے آف کیلئے ۴؍ ٹیموں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیگ مرحلے کے آخری میچ میں آر سی بی  سے شکست کے بعد ممبئی انڈینس نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔پلے آف میچ۲۳؍مئی سے کھیلے جائیں گے۔ یہاں جانیں کہ پلے آف میں کون سی ٹیم کس سے ٹکرائے گی ۔
 آئی پی ایل۲۰۲۳ء پلے آف شیڈول
  آئی پی ایل ۲۰۲۳ء کا لیگ مرحلہ ختم ہو گیا ہے اور اب پلے آف۲۳؍ مئی (منگل) سے کھیلے جائیں گے۔ پلے آف کیلئے ۴؍ ٹیموں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گجرات ٹائٹنس، چنئی سپر کنگز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے بعد اتوار کی رات ممبئی انڈینس نے بھی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پہلا کوالیفائر گجرات اور چنئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایلیمینیٹر میں لکھنؤ اور ممبئی کے درمیان   ہوگا۔
پہلا کوالیفائر چنئی اور گجرات کے درمیان ہوگا 
 آئی پی ایل۲۰۲۳ء کا پہلا کوالیفائر میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان۲۳؍ مئی کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم یعنی چنئی کے ہوم گراؤنڈپر کھیلا جائے گا۔ وہ یہ میچ جیتے گا، فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں جانے کا ایک اور موقع ملے گا۔
ایلیمینیٹر میچ لکھنؤ اور ممبئی کے درمیان ہوگا 
 بدھ (۲۴؍مئی) کو ایلیمینیٹرمیچ لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینس کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جو ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ باہر ہو جائے گی۔ دوسری جانب جیتنے والی ٹیم پہلے کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم کے ساتھ دوسرا کوالیفائر میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد پہلا کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر میچ جیتنے والی ٹیم۲۶؍ مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دوسرا کوالیفائر میچ کھیلے گی۔
فائنل۲۸؍ مئی کو کھیلا جائے گا
 انڈین پریمیرلیگ(آئی پی ایل)۲۰۲۳ء کا فائنل اتوار ۲۸؍ مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے ۷؍بجے سے کھیلا جائے گا۔ یہ فائنل میچ کوالیفائر وَن  اور کوالیفائر ۲؍ کی فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ipl Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK