• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بائرن میونخ، ریئل میڈرڈ، آرسنل کی فتح، مانچسٹر یونائٹیڈ کی شکست

Updated: November 10, 2023, 12:13 PM IST | Agency | Geneva

بائرن نے گلاتسرے ، ریئل نے براگا اور آرسنل نے سیویلا کو شکست دے دی۔ مانچسٹریونائٹیڈ کو کوپین ہیگن نے مات دے دی۔

photo: INN
تصویر :آئی این این

یوئیفا چمپئن لیگ میں ہسپانوی ٹیموں نے اچھی کارکردگی پیش کی۔بدھ کی دیر رات بائرن میونخ فٹبال کلب نے بھی کامیابی حاصل کی جبکہ مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ آرسنل فٹبال کلب نے بھی سیویلا فٹبال کلب سے اپنا میچ جیت لیا۔ 
 اسپین کے فٹبال کلب ریئل میڈرڈ اور ریئل سوسائیڈیڈ نے پرتگالی مخالفین بالترتیب براگاکو۰۔۳؍ گول اور بینفیکا کے خلاف۱۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۲؍گیمز باقی رہتے راؤنڈ آف ۱۶؍  میں جگہ بنا لی ہے۔ بائرن میونخ اور انٹر میلان نے بھی کامیابی حاصل کی اور اپنے طلسماتی اسٹرائیکرہیری کین اور لاؤٹارو مارٹنیزکے ذریعہ کئے جانے والے گول کی بدولت یہ دونوں ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ میں آرام سے داخل ہوجائیں گی۔ انگلش کھلاڑی ہیری کین نے۸۰؍ ویں اور۸۶؍ ویں منٹ میں گلاتسرے کے خلاف گول کرکے ۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ سالزبرگ میں انٹرمیلان فٹبال کلب نے گھریلو ٹیم کو ۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔ میچ میں واحد گول مارٹنیز نے پنالٹی پرکیا اور ٹیم کو فاتح بنا دیا۔
مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کے پاس انگلش لیگ کے ڈراؤنے خواب سے باہر نکلنے کا موقع تھالیکن ٹیم نے اسے گنوا دیا۔ کوپین ہیگن میں ۳۔۴؍ گول سے یونائٹیڈ کی ٹیم کو شکست ہوئی۔ کوپین ہیگن کے کھلاڑیوں نے اس میچ میں بہت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا اور اپنی حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ۴۲؍ ویں منٹ میں یونائٹیڈ فارورڈ مارکس رشفورڈ کیلئے ریڈ کارڈ نے افراتفری کو جنم دیا، جس سے کوپین ہیگن نے پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم کے۱۳؍ منٹ میں اسکور کو برابر کر دیا کیونکہ کھیل میں ۲؍ وقفے تھے، جس میں میدان میں ایک مظاہرین بھی شامل تھے۔ یونائٹیڈ نے ایک بار پھر برتری حاصل کی جب برونو فرنانڈیس نے۶۹؍ ویں میں پنالٹی اسپاٹ سے گول کیا لیکن وہ برقرار نہ رہ سکی۔ لوکاس لیریگر نےبھی اچھی کوشش کی۔ اس سے پہلے۱۷؍ سالہ متبادل روونی باردگھجی نے۸۷؍ویں نمبر پر کامیابی حاصل کی۔ باؤنسنگ شاٹ کے ساتھ گول کر کے ڈینش چمپئن کو گروپ اسٹینڈنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK