ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو سنیچر کو بی سی سی آئی ایوارڈس۲۰۲۵ء میں بہترین بین الاقوامی مرد کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
EPAPER
Updated: February 03, 2025, 2:28 PM IST | Agency | Mumbai
ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو سنیچر کو بی سی سی آئی ایوارڈس۲۰۲۵ء میں بہترین بین الاقوامی مرد کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو سنیچر کو بی سی سی آئی ایوارڈس۲۰۲۵ء میں بہترین بین الاقوامی مرد کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ، جنہوں نے سال کے بہترین مینز ٹیسٹ کرکٹر کے ساتھ ساتھ اس سال کے آئی سی سی ایوارڈس میں مجموعی طور پر بہترین مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا، کو۲۴۔۲۰۲۳ء کیلئے سال کا بہترین بین الاقوامی کرکٹر (مرد) قرار دیا گیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے پیسر نے گیند کے ساتھ ایک ناقابل یقین سال کا لطف اٹھایا۔ ان کے ۱۵؍ وکٹ اور فیصلہ کن میچ جتانے والے اسپیل نے ہندوستان کو۱۷؍ سال بعدٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی رہے۔ ٹیسٹ میں انہوں نے۱۳؍ میچوں میں۷۱؍ وکٹ لے کر ۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے۔ صرف کپل دیو نے ایک کیلنڈر سال میں ریڈ بال کرکٹ میں ہندوستان کے لئے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ رینک والے بولر جسپریت بمراہ۱۹؍ فروری سے شروع ہونے والی اگلے آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے تاہم بمراہ، جو فی الحال کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انگلینڈ کے خلاف۶؍ فروری سے شروع ہونے والی ہوم ون ڈے سیریز کے دوران میچوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔
بی سی سی آئی کا اعزاز پانے والوں کی تصاویر