• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا

Updated: January 02, 2023, 4:37 PM IST | MUMBAI

ہندوستانی کرکٹ بورڈ نےکوچ اور کپتان کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جائےگی

Indian players will have to go through a UU test to prove their fitness (file photo)
ہندوستانی کھلاڑیوں کو فٹنس ثابت کرنے کیلئے یو یو ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔(فائل فوٹو)

  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس سال ملک میں  ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ ۲۰۲۳ءکے لئے ۲۰؍کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، جن کی فٹنس پر ٹاپ ٹورنامنٹ سے قبل خصوصی توجہ دی جائے گی۔ذرائع کو اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کرک بز نے اتوار کو کہا کہ بورڈ نے اپنی جائزہ میٹنگ میں ان کھلاڑیوں کو وقتاً فوقتاً الیون میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ورلڈ کپ کی اچھی تیاری کر سکیں۔
 میٹنگ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ، کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر چیتن شرما اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے شرکت کی۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنّی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
 میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں  بورڈ کے سیکریٹریجے شاہ نے کہا کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۳ءکے دوران این سی اے آئی پی ایل ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ہدف بنائے گئے کھلاڑیوں کی فٹنس کی نگرانی کی جا سکے۔
 واضح رہے کہ آئی پی ایل مارچ سے مئی ۲۰۲۳ء تک ہونا ہے، جبکہ ورلڈ کپ اکتوبر میں شروع ہوگا۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ، دیپک چاہر اور رویندرا جڈیجہ کے زخمی ہونے کے باعث پچھلے ایک سال سے ہندوستان کو اہم مقامات پر تجربہ کار کھلاڑیوں کی شدید کمی ہے۔جے شاہ نے بیان میں کہا کہ یو یو ٹیسٹ اور ڈیکسا اسکین قومی ٹیم کے انتخاب کے عمل کا حصہ ہوں گے۔ یو یو ٹیسٹ میں ایک کھلاڑی کو ۲۰؍میٹر کے فاصلے پر رکھے گئے ۲؍چیزکے درمیان چکرلگانا پڑتا ہے۔ کھلاڑی پہلی سیٹی پر دوڑنا شروع کرتا ہے اور اسے دوسری سیٹی سے پہلے دوسرے سرے پر پہنچنا ہوتا ہے۔وہیں ڈیکسا اسکین کھلاڑی کی ہڈیوں کی مضبوطی کی پیمائش کا ایک طریقہ ہے۔ اس کے ذریعے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ کھلاڑی میدان میں اترنے کے لئے مکمل طور پر فٹ ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK