• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیلاروسی آرینا سبا لینکا یو ایس اوپن کی نئی چمپئن

Updated: September 08, 2024, 9:56 PM IST | New York

دوسری سیڈیافتہ تجربہ کارکھلاڑی سبا لینکا نے امریکہ کی جیسیکا پیگولا کو۵۔۷، ۵۔۷؍کے اسکور سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ۵۳؍ منٹ تک جاری رہا

Aryna Sabalenka.Photo:INN
آرینا سبالینکا۔ (تصویر: آئی این این)

بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے یو ایس اوپن ٹینس چمپئن  شپ کاخطاب  جیت لیا۔ دوسری سیڈیافتہ تجربہ کارکھلاڑی  نے امریکہ کی جیسیکا پیگولا کو۵۔۷، ۵۔۷؍کے اسکور سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ۵۳؍ منٹ تک جاری رہا۔ دوسرے سیٹ میں۰۔۳؍ کی برتری حاصل کرنے والی سبالینکا کو پیگولا سے زبردست ٹکر کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے لگاتار ۵؍ گیمز جیت کر تیسرا سیٹ تقریباً اپنے نام کرلیا لیکن سبالینکا نے لگاتار ۴؍ گیمز جیت کر اچھی واپسی کی اور اپنی پہلی یو ایس اوپن سنگلز ٹرافی جیت لی۔
 دوسری سیڈ یافتہ  سبالینکا۲۰۱۶ء کے بعد سے ایک ہی سیزن میں دونوں ہارڈ کورٹ میجرس جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کی اینجلیک کربر کے نام تھا جنہوں نے آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن دونوں خطاب  جیتے تھے۔ اس ٹائٹل کے ساتھ سبالینکا کو ہارڈ کورٹس اور بڑے ایونٹس کی `ملکہ کا تاج بھی پہنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے آخری دو بڑے ٹائٹل اس سال جنوری اور۲۰۲۳ء میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں ہارڈ کورٹس پر جیتے تھے۔ گرینڈ سلیم  کے علاوہ سبالینکا نے ۱۳؍ میں سے۱۱؍ ٹائٹلز ہارڈ کورٹس پر جیتے ہیں۔ نمبر ۲؍سیڈیڈ نے ہارڈ کورٹس پر لگاتار۱۲؍ میچ جیتے ہیں، جس میں دو ہفتے قبل سنسناٹی اوپن کی جیت بھی شامل ہے۔ وہاں انہوں نے فائنل میں پیگولا کو شکست دی تھی۔ سبالینکا عالمی نمبر۲؍ پر برقرار رہیں گی  اور ایگا سواتیک کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود اپنا نمبر وَن  مقام برقرار رکھیں گی۔ اگرچہ پیگولا نے ٹرافی نہیں جیتی، لیکن وہ اپنے بہترین بڑے ایونٹ کے بعد کریئر کی ایک نئی اعلیٰ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ حاصل کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK