ہاکی لیگ کی نیلامی کے پہلے روز ۸؍ فرنچائزیز نے۱۸؍ غیر ملکیوں سمیت ۵۴؍ کھلاڑیوں کو خریداتھا۔ دوسرے دن ۵۱؍کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ ہوا۔
EPAPER
Updated: October 15, 2024, 11:12 AM IST | Agency | New Delhi
ہاکی لیگ کی نیلامی کے پہلے روز ۸؍ فرنچائزیز نے۱۸؍ غیر ملکیوں سمیت ۵۴؍ کھلاڑیوں کو خریداتھا۔ دوسرے دن ۵۱؍کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ ہوا۔
ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کے کھلاڑیوں کی نیلامی ۲۵۔ ۲۰۲۴ء کے دوسرے دن پیر کو پہلے ہاف میں سورما ہاکی کلب نے سب سے زیادہ بولی لگائی اوربلجیم کے وکٹر ویگنیز کو۴۰؍ لاکھ روپے میں خرید لیا۔
سبھی ۸؍ فرنچائزی ٹیموں نے پیر کو نئی دہلی میں نیلامی کے دوسرے دن بولیاں لگائیں. غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈنمارک کی جوڑی تھیری برنک مین کو ۳۸؍ لاکھ اور آرتھر وان ڈورن کو۳۲؍ لاکھ روپے میں کلنگا لانسر س نے خریدا جبکہ دہلی ایس جی پائپرس نے ٹامس ڈومین کو۳۶؍ لاکھ روپے میں، کلنگا لانسرس نے آسٹریلیا کے ایرون زیلوسکی کو ۲۷؍ لاکھ روپے میں ، تمل ناڈو ڈریگنز نے ۲۷؍ لاکھ روپے کی بولی کے ساتھ بلیک گوورس کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اس دوران کلنگا نے موریانگتھم رابیچندرا کو۳۲؍ لاکھ میں اور محمد راحیل کو تمل ناڈو ڈریگنز نے۲۵؍ لاکھ میں خریدا۔
پیرکو پہلے ہاف میں مجموعی طور پر۵۱؍ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی فروخت ہوئے۔ ان میں سب سے زیادہ بولی والے وکٹر ویگنیز (بلجیم) کو سورما ہاکی کلب نے۴۰؍ لاکھ روپے، تھیری برنک مین (ہالینڈ) نے کلنگا لانسرس کو۳۸؍ لاکھ روپے، ٹامس ڈومین (ارجنٹائنا ) کو دہلی ایس جی پائپرس کو ۳۶؍ لاکھ روپے، مورینگتھم رابیچندرا کلنگا کو لانسرس نے۳۲؍ لاکھ روپے میں آرتھر وان ڈورن ( بلجیم ) کو کلنگا کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
نئی دہلی(ایجنسی): ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل)۲۵۔ ۲۰۲۴ءکیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کے پہلے دن تمام ۸؍ فرنچائزیز نے۱۶؍ کروڑ۸۸؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار روپے کی بولی لگا کر۱۸؍ غیر ملکیوں سمیت ۵۴؍ کھلاڑیوں کو خریدا۔
فرنچائز ی کلنگا لانسرس نے سب سے زیادہ ۲۵۷؍ لاکھ روپے خرچ کئے۔ اس کے بعد یوپی رودر کو ۲۰۶؍ لاکھ روپے، حیدرآباد اسٹارم کو۲۰۴؍ لاکھ روپے، تمل ناڈو ڈریگن کو۱۹۶؍لاکھ روپے، دہلی ایس جی پائپرس کو۱۸۱؍ لاکھ روپے، سورما ہاکی کلب کو۱۶۲؍ لاکھ روپے، شراچی رہہ بنگال ٹائیگرس نے۱۴۴؍ لاکھ روپے اور ٹیم گوناسیکا نے۱۶۱؍ لاکھ روپے خرچ کئے۔ سورما ہاکی کلب نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ کو۷۸؍ لاکھ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم میں شامل کیا۔ جب کہ ابھیشیک کو شراچی رہ بنگال ٹائیگرس نے۷۲؍ لاکھ روپے میں خریدا۔ ہرمن پریت سنگھ عرف سرپنچ صاحب کو جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کی ملکیت والے سورما ہاکی کلب نے خریدا۔ کلب نے پہلے گرجنت سنگھ کو (۱۹؍ لاکھ) میں خریدا تھا۔ کلب نے اسٹار ڈریگ فلکر اور ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ (۷۸؍ لاکھ) کے لئے بولی لگا کر اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ نیلامی میں ابھیشیک دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی تھے۔ شراچی رارہ کو بنگال ٹائیگرس نے۷۲؍ لاکھ میں خریدا جبکہ ہاردک سنگھ کو یوپی رودراس نے۷۰؍ لاکھ میں خریدا۔