بینڈکٹ نے۱۴۲؍گیند پر ۱۶۵؍ رن بنا کر نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز ناتھن ایسٹل کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اس سے قبل سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنایا تھا
EPAPER
Updated: February 23, 2025, 11:51 AM IST | Lahore
بینڈکٹ نے۱۴۲؍گیند پر ۱۶۵؍ رن بنا کر نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز ناتھن ایسٹل کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اس سے قبل سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنایا تھا
بلے بازی میں انگلینڈ کی سربراہی کرتے ہوئے سلامی بلے باز بینڈکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف گروپ بی کے میچ کے دوران آئی سی سی چمپئن ٹرافی کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ بینڈکٹ نے۱۴۲؍گیند پر ۱۶۵؍ رن بنا کر نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز ناتھن ایسٹل کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اس سے قبل سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنایا تھا اور یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بلے باز کے۱۵۰؍ رن بنانے کا پہلا کارنامہ تھا۔ ۱۷؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے جارحانہ اننگز کھیلنے والے بینڈکٹ کو۴۸؍ ویں اوور میں مارنس لبوشین نے آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ سنیچر کوانگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف۸؍ وکٹ پر۳۵۱؍ رن بنائے۔