بولوگنا نے ایمپولی کو ہرا کر نصف صدی میں پہلی بار اطالوی کپ کے فائنل میں رسائی کی۔ بولوگنا ۱۔۲؍گول سے فاتح۔
EPAPER
Updated: April 26, 2025, 12:45 PM IST | Agency | Rome
بولوگنا نے ایمپولی کو ہرا کر نصف صدی میں پہلی بار اطالوی کپ کے فائنل میں رسائی کی۔ بولوگنا ۱۔۲؍گول سے فاتح۔
بولوگنافٹبال کلب نے جمعرات کی دیر رات و ایمپولی کو ہرا کر نصف صدی میں پہلی بار اطالوی کپ (کوپا اٹالیہ)کے فائنل میں رسائی کی۔تھس ڈالنگا کے ۸۷؍ویں منٹ میں ہیڈر نے بولوگنا کو۱۔۲؍گول سے جیت دلائی اور ٹیم مجموعی طور پر۱۔۵؍ سے آگے بڑھ گئی۔
بولوگنا کے لئے جیوانی فیبیئن نے ۷؍ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وکٹر کووالینکو نے جوابی حملے میں ریباؤنڈ پر گول کرکے۳۰؍ویں منٹ میں ایمپولی فٹبال کلب کیلئے برابری کر دی۔ بولوگنا کا مقابلہ۱۴؍ مئی کو روم میں ہونے والے فائنل میں اے سی میلان سے ہوگا، جس نے بدھ کی دیر رات انٹر میلان کو ۰۔۳؍ گول سے شکست دے کر مجموعی طور پر ۱۔۴؍ گول سے کامیابی حاصل کی۔
بولوگنا آخری بار۱۹۷۴ء میں کوپا اٹالیہ کے فائنل میں پہنچا تھا، جب اس نے مقابلے میں اپنا دوسرا ٹائٹل جیتا تھا۔ بولوگنا کے کوچ ونسینزو اٹالیانو کے لئے ۳؍ سیزن میں یہ چوتھا فائنل ہے، جنہوں نے فیورینٹینا کو آخری دو مقابلوں لیگ فائنل اور ۲۰۲۳ء کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا ہے۔ کپ کی فاتح ٹیم نے یوروپا لیگ میں جگہ حاصل کی۔ لیکن بولوگنا فی الحال سیری اے میں چوتھے نمبر پر ہے اور مسلسل دوسرے سیزن میں چمپئن لیگ کی جگہ کی طرف گامزن ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں، بولوگنا نے اطالوی لیگ میں سیری اے کے قائدین انٹر میلان کو۰۔۱؍گول سے شکست دی۔