• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بوپنا-ایبڈن نے میامی اوپن کا ڈبلز خطاب جیتا

Updated: April 01, 2024, 11:15 AM IST | Agency | Florida

ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن نے میامی اوپن۲۰۲۴ء ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ 

Rohan Bopanna and Matthew Ebden. Photo: INN
روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن نے میامی اوپن۲۰۲۴ء ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ 
 فلوریڈا کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں سنیچر کو کھیلے جانےوالے میامی اوپن کے فائنل میں ٹاپ سیڈ یافتہ بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی ایک گھنٹہ ۴۳؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ایک سیٹ پیچھے رہنے کے بعد شاندار مقابلہ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ امریکی آسٹن کریجیک اور کروشیا کے ایوان نے ڈوڈگ کے خلاف ۷۔ ۶، ۳۔ ۶، ۶۔ ۱۰؍سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی۴۴؍ سالہ بوپنا نے گزشتہ سال انڈین ویلز میں بنایا گیا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ 
 قابل ذکر ہے کہ بوپنا گزشتہ سال۴۳؍ سال کی عمر میں سب سے عمردراز اے ٹی پی ۱۰۰۰؍ ماسٹرس چمپئن بنے تھے۔ اس جیت سے بوپنا اور ایبڈن کو بھی مینزڈبلز رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے میں مدد ملی۔ 
 میچ کے بعد بوپنا نے کہاکہ میں اپنے آسٹریلوی ساتھی کے ساتھ بہت اچھا کھیل رہا ہوں۔ ہم دونوں میں اچھا تال میل ہے اور ہم ایک دوسرے کے کھیل کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اگلے ٹورنامنٹ میں بھی ایک ساتھ کھیلنے کی توقع کررہے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK