چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں آج پیرس کا کلب جرمنی کے کلب کی میزبانی کرے گا۔ ڈورٹمنڈ کو سبقت حاصل۔
EPAPER
Updated: May 07, 2024, 11:12 AM IST | Agency | Paris
چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں آج پیرس کا کلب جرمنی کے کلب کی میزبانی کرے گا۔ ڈورٹمنڈ کو سبقت حاصل۔
یوئیفا چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں منگل کی دیر رات پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور بوروشیا ڈورٹمنڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خیال رہےکہ پہلے مرحلے کے میچ میں ڈورٹمنڈ نے اپنے گھریلو میدان پر ۰۔ ۱؍گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب فائنل اور پیرس کے فٹبال کلب کے درمیان جرمنی کا فٹبال کلب ڈورٹمنڈ حائل ہے۔
یوئیفا چمپئن لیگ اس ہفتے میچوں کے ایک اور سیٹ کے ساتھ واپس آ رہا ہے کیونکہ منگل کو پارک ڈیس پرنسز میں ایک اہم سیمی فائنل میچ کے دوسرے مرحلے میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم لوئس اینرک کی پی ایس جی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنے والی ہے۔ اس میچ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم مضبوط قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ ٹیم اپنے گھریلو میدان پر خطرناک ہوجاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی اس ٹیم نے پہلے مرحلے میں پیچھے رہنے کے باوجود دوسرے مرحلے میں زیادہ گول کے فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار بھی ڈورٹمنڈ کو صرف ایک گول کی برتری حاصل ہے۔
یہ سیزن پی ایس جی کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے کپتان اور اسٹار کھلاڑی کائلیان ایمباپے آخری بار پیرس کے فٹبال کلب میں کھیل رہے ہیں اور امید ہےکہ وہ اگلا سیزن ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی جانب سے کھیلیں۔ اس لئے پی ایس جی کی ٹیم انہیں خراج پیش کرنے کیلئے اس بار چمپئن شپ پر قبضہ کرنا چاہے گی۔ پیرس سینٹ جرمین کے کلب نے اس سیزن میں لیگ وَن کا خطاب جیتا ہے اور اب اس کی پوری توجہ یورپی چمپئن شپ جیتنے پر مرکوز ہوگی۔ پیرس کے باشندوں نے کبھی بھی یوئیفا چمپئن لیگ ٹرافی نہیں جیتی ہےاور اس سیزن میں کلب تاریخ رقم کرنے کی کوشش کرے گا۔