• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برازیل کوپاامریکہ سے باہر، یوروگوئے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیاب

Updated: July 08, 2024, 1:23 PM IST | Agency | Las Vegas

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں یوروگوئے نے برازیل کو ۲۔۴؍ سےشکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ کولمبیا بھی سیمی فائنل میں داخل۔

Uruguay`s Manuel Ugarte scored the winning penalty. Photo: PTI
یوروگوئے کے مینوئل یوگارتے نے فاتحانہ پنالٹی شوٹ کیا۔ تصویر :پی ٹی آئی

یوروگوئے نے ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی علی الصباح لاس ویگاس کے ایلیجینٹ اسٹیڈیم میں فل ٹائم تک میچ ۰۔ ۰؍سے برابر رہنے کے بعد برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۲۔ ۴؍گول سے شکست دی، جہاں اس کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کولمبیا نے پناما کو ۰۔ ۵؍گول سے روند دیاتھا۔ 
 برازیل اور یوروگوئے نے مل کر ٹورنامنٹ کے ۴۱؍ فاؤلز کئے اور ان کے گول پر صرف ۴؍ شاٹس تھے۔ جنوبی امریکہ کی دونوں ٹیموں نے متاثر کن فٹبال نہیں کھیلا اور یہ دونوں ٹیمیں اس کیلئے مشہور ہیں۔ 
  یوروگوئے کے ناہیتن ناندیز کو ۷۴؍ویں منٹ میں روڈریگو پر خطرناک طریقے سے گرانے کے بعد ریڈ کارڈ دکھا کرپر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تاہم برازیل اگلے۲۱؍ منٹ تک اپنے۱۰؍ رکنی حریف کو قابو نہ کرسکا۔ شوٹ آؤٹ کے ۳؍ راؤنڈز کے بعد یوروگوئے نے۱۔ ۳؍ کی برتری حاصل کی جب گول کیپر سرجیو روچیٹ نے ایڈر ملیٹاو کے گول کو بچایا اور ڈگلس لوئیز نے پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ ایلیسن بیکر نے چوتھے راؤنڈ میں جوز ماریا گیمنیز کے شاٹ کو بچا کر برازیل کی امیدوں کو زندہ رکھا تھا لیکن ٹیم یہ میچ ۲۔ ۴؍گول سے ہار گئی۔ شمالی کیرولینا میں یوروگوئے کا کولمبیا سے سیمی فائنل مقابلہ ہوگا۔ 
 دوسری طرف ایک اور کوارٹر فائنل میں کولمبیا نے مسلسل ۲۷؍ میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کو پناما کو۰۔ ۵؍گول سے شکست دے دی۔ خیال رہےکہ دفاعی چمپئن ارجنٹائنا دوسرے سیمی فائنل میں منگل کو نیو جرسی کے مشرقی رُدر فورڈ میں کنیڈا سے ٹکرائے گا۔ فائنل ۱۴؍ جولائی کو میامی گارڈنس میں ہوگا۔ 
 یوروگوئے کے خلاف برازیل نے ریئل میڈرڈکلب کے اسٹار ونیسیئس جونیئر کے بغیر کھیلا، جو دو پیلے کارڈس کے بعد معطلی کی زد میں اسٹینڈس سے میچ دیکھ رہے تھے۔ برازیل کی ٹیم میں نیمار بھی نہیں تھے، جو گزشتہ سال ورلڈ کپ کوالیفائر میں یوروگوئے کے ہاتھوں برازیل کی شکست کے دوران گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے۔ یوروگوئے کے کھلاڑیوں نے برازیل کے خلاف اچھا مقابلہ کیا۔ دوسرے ہاف میں برازیل کے پاس میچ جیتنے کا سنہرا موقع تھا کیونکہ اس وقت یوروگوئے کے صرف ۱۰؍ کھلاڑی ہی میدان پر تھے لیکن سابق چمپئن برازیل نے اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK