• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بریٹ لی نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو کرکٹ سے دور رہنے کا مشور دیا

Updated: November 14, 2024, 11:49 AM IST | Parth

آسٹریلیا کے سابق تیز گیندباز بریٹ لی نے بارڈر گاوسکر ٹرافی (بی جی ٹی)سے قبل ہندوستانی کپتان روہت شرما اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو مشورہ دیا ہے۔

Former Australian fast bowler Brett Lee. Photo: INN.
آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی۔ تصویر:آئی این این۔

آسٹریلیا کے سابق تیز گیندباز بریٹ لی نے بارڈر گاوسکر ٹرافی (بی جی ٹی)سے قبل ہندوستانی کپتان روہت شرما اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو مشورہ دیا ہے۔ بریٹ لی نے روہت اور کوہلی کو کچھ وقت کیلئے کرکٹ سے دور رہنے کیلئے کہا ہے۔ 
دونوں بلے باز حال ہی میں کھیلی جانے والے نیوزی لینڈ سیریز میں ناکام رہے تھے۔ ہندوستان کو اس ٹیسٹ سیریز میں ۰۔ ۳؍ سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بریٹ لی نے کہاکہ ’’۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والی ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نئی ​​شروعات کی جانی چاہیے، جس کیلئے دونوں کو کچھ وقت کیلئے کرکٹ سے دور رہنا چاہیے۔ بارڈر گاوسکر ٹرافی (بی جی ٹی)کا پہلا میچ۲۲؍ نومبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ‘‘
ہندوستان بہت زیادہ حاوی ہونے کی کوشش کر رہا تھا، بریٹ لی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہاکہ ’’سیریز شروع ہونے سے پہلے یہ بات کی جا رہی تھی کہ ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف۰۔ ۳؍ سے جیتے گا۔ میں نے بھی۰۔ ۳؍ کی پیش گوئی کی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہندوستان کی بلے بازی کے تعلق سے کئی سوالات ہیں۔ میرے خیال میں ہندوستان بہت زیادہ غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، شاٹس کھیل رہا تھا جو ان کے عام کرکٹ انداز سے مختلف تھے۔ ‘‘
آسٹریلیائی تیز گیند باز نئی گیند سے روہت شرما پر حملہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ `اگر آپ ہٹ مین (روہت) اور کنگ کوہلی کو دیکھیں تو انہوں نے سیریز میں ۹۰۔ ۹۰؍ رن بنائے۔ یہ ان جیسے کھلاڑی کے رن نہیں ہیں۔ وہ ان سے بہت بہتر کھلاڑی ہے۔ جب آپ مسلسل رن نہیں بناتے ہیں تو دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ میرے خیال میں اب وراٹ اور روہت کو اپنی تکنیک پر کام کرنا چاہیے، تازہ دم ہونا چاہیے، کرکٹ سے زیادہ سے زیادہ دور رہنا چاہیے اور پھر آسٹریلیا جا کر میدان میں اترنا چاہیے کیونکہ میں آپ سے وعدہ کر سکتا ہوں، یہ آسٹریلوی تیز گیند باز نئی گیند سے روہت پر حملہ کریں گے۔ ‘‘خیال رہے کہ آسٹریلیا ۱۵۔ ۲۰۱۴ء سے ہندوستان کو نہیں ہرا سکا ہے، آسٹریلیا کی ٹیم گزشتہ۴؍بارڈر-گاوسکر سیریز میں ہندوستان کو ہرا نہیں سکی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK