یشسوی جیسوال کو بھی چمپئن ٹرافی اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کےلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شبھمن گل ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان مقرر کئے گئے۔ محمد سمیع بھی کھیلیں گے۔
EPAPER
Updated: January 19, 2025, 1:34 PM IST | Agency | Mumbai
یشسوی جیسوال کو بھی چمپئن ٹرافی اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کےلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شبھمن گل ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان مقرر کئے گئے۔ محمد سمیع بھی کھیلیں گے۔
کپتان روہت شرما کی قیادت میں۱۹؍ فروری ۲۰۲۵ءسے شروع ہونے والی چمپئن ٹرافی کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان سنیچر کو کیا گیا۔
بی سی سی آئی مینز ٹیم سلیکٹر اجیت اگرکر نے ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل ہوں گے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف چمپئن ٹرافی اور ون ڈے میچ کے لئے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ یشسوی جیسوال کو بھی چمپئن ٹرافی اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ وجے ہزارے ٹرافی میں اپنی بلے بازی سے کروڑوں کرکٹ شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے والے کرون نائرہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ رشبھ پنت انگلینڈ کے خلاف چمپئن ٹرافی اور ون ڈے ٹیم میں بطور وکٹ کیپر دستیاب ہوں گے۔ ان کے علاوہ اسپنر کلدیپ یادو کو انگلینڈ کے خلاف چمپئن ٹرافی اور ون ڈے کے لیے ٹیم میں جگہ مل گئی ہے
سنیچر کو سلیکشن سے قبل زخمی بمراہ اور کلدیپ کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ کلدیپ نے نومبر میں ہرنیا کی سرجری کے بعد سے کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلا ہے جبکہ بمراہ کو بارڈر- گاوسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ کے دوران کمر کے پٹھوں میں درد ہوا تھا لیکن دونوں کھلاڑی چمپئن ٹرافی کیلئے دستیاب ہوں گے۔
ٹیم : روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، شریاس ایّر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، ارشدیپ سنگھ، واشنگٹن سندر۔ چمپئن ٹرافی۱۹؍ فروری سے شروع ہوگی اور ۹؍ مارچ ۲۰۲۵ءتک کھیلی جائے گی۔