سندھو نے ایک گھنٹہ۲۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے آخری اور فیصلہ کن گیم میں اپنی حریف کو سخت مقابلہ دیا لیکن آخر میں پی وی سندھو کو وانگ زی یی کے ہاتھوں ۲۱۔ ۱۶، ۵۔ ۲۱، ۱۶۔ ۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
EPAPER
Updated: May 27, 2024, 9:43 AM IST | Kuala Lumpur
سندھو نے ایک گھنٹہ۲۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے آخری اور فیصلہ کن گیم میں اپنی حریف کو سخت مقابلہ دیا لیکن آخر میں پی وی سندھو کو وانگ زی یی کے ہاتھوں ۲۱۔ ۱۶، ۵۔ ۲۱، ۱۶۔ ۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو اتوار کو ملائیشیا ماسٹرس۲۰۲۴ء بیڈمنٹن ویمنز سنگلز مقابلے کے فائنل میں چین کی دوسری سیڈ وانگ ژی یی سے شکست پاکر خطاب جیتنے سے محروم ہوگئیں۔
اتوار کو یہاں کھیلے جانےوالے فائنل میں پانچویں سیڈیڈ سندھو نے پہلا گیم جیتا اور اس کے بعد وانگ زی یی نے دوسرا گیم جیتا۔ اس کے بعد سندھو نے ایک گھنٹہ۲۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے آخری اور فیصلہ کن گیم میں اپنی حریف کو سخت مقابلہ دیا لیکن آخر میں پی وی سندھو کو وانگ زی یی کے ہاتھوں ۲۱۔ ۱۶، ۵۔ ۲۱، ۱۶۔ ۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سندھو نے میچ کے آغاز سے ہی دوسری سیڈ وانگ کو سخت مقابلہ دیا۔ پہلے گیم میں بریک کے بعد ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے برتری حاصل کرنے کیلئے تیزی سے پوائنٹس لینا شروع کئے اور مضبوط آغاز کرتے ہوئے۱۶۔ ۲۱؍ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے گیم کے بعد سندھو نے بریک سے پہلے ۸؍ پوائنٹ کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تاہم وانگ زی یی نے شاندار واپسی کی۔ اس کے بعد سے چینی شٹلر نے سندھو کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔