Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

۲۰۲۶ء میں ۱۱؍ ویں ٹیم کے طور پر کیڈی لاک فارمولا وَن میں شامل

Updated: March 08, 2025, 4:54 PM IST | Ankara

فارمولا ون میں جنرل موٹرز کے لگژری برانڈ کیڈی لاک کی انٹری۔ ۲۰۲۶ء میں بطور ۱۱؍ ویں ٹیم شامل۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بین الاقوامی آٹوموبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) نے گزشتہ دن اعلان کیا کہ کیڈی لاک کو ۲۰۲۶ء میں فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ میں ۱۱؍ ٹیم کے طور پر شامل ہونے کی منظوری دی گئی ہے۔ فارمولا ون کے صدر اور سی ای او سٹیفانو ڈومینیکلی نے کہا کہ ’’ہم نے نومبر میں کہا تھا کہ جنرل موٹرز کا فارمولا ون میں کیڈی لاک ٹیم لانے کا عزم ہمارے کھیل کے ارتقا کا ایک اہم اور مثبت مظاہرہ تھا۔‘‘

ایف آئی اے کے صدر محمد بن سلیم نے کہا کہ ’’کیڈی لاک کی ایف ون ٹیم میں موجودگی مستقبل کے حریفوں اور شائقین کو متاثر کرے گی۔‘‘ خیال رہے کہ کیڈی لاک امریکی آٹوموبائل مینوفیکچرر جنرل موٹرز کا ایک برانڈ ہے جو لگژری گاڑیاں ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ اس برانڈ نے پہلے این اے ایس سی اے آر گرینڈ نیشنل سیریز اور ایف آئی اے ورلڈ اینڈورینس چیمپئن شپ سمیت مختلف موٹراسپورٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK