• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیمرون گرین کی سنچری نے آسٹریلیا کو سنبھال لیا

Updated: March 01, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Wellington

نیوزی لینڈ کیخلاف کنگاور ٹیم نے۹؍وکٹ پر ۲۷۹؍ رن بنائے، میٹ ہنری نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں۔

Cameron Green pulled Australia out of the crisis with a brilliant batting performance. Photo: INN
کیمرون گرین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بحران سے نکالا۔ تصویر : آئی این این

کیمرون گرین کی ۱۰۳؍رنوں کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ابتدائی جھٹکوں سے نجات حاصل کی اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ۹؍ وکٹ پر۲۷۹؍ رن بنالئے۔ یہاں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ 
بلے بازی کی دعوت ملنے پر آسٹریلیا نے ایک موقع پر ۸۹؍ رنوں پر ۴؍ وکٹیں گنوا دی تھیں۔ آسٹریلوی اوپنر اسٹیو اسمتھ نے ۳۱؍رن بنائے۔ وہ بلنڈن کی گیند پر ہنری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لئے آنے والے مارنس لبو شین ایک رن پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ عثمان خواجہ ۳۳؍رن بنا کر ہنری کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ٹریوس ہیڈ بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، مچل مارش ۴۰؍ ایلکس کیری ۱۰؍، مچل اسٹارک ۹؍، پیٹ کمنز ۱۶؍ رن اور ناتھن لیون ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 
 نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کی ۹؍ وکٹیں گرا دیں۔ کنگارو بلے بازوں کو ان کی جارحانہ بولنگ کے سامنے کوئی کامیابی نہیں ملی اور وہ ایک ایک کر کے’ `تو چل میں آیا‘ کی طرز پر پویلین لوٹ گئے۔ دریں اثناء آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ۱۵۵؍گیندوں پر ۱۶؍چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست ۱۰۳؍ رن بنائے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کریئر کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری ہے۔ 
 نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے ۲۰؍اوور میں ۴۳؍ رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ، عثمان خواجہ، مارش اور ناتھن لیون کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ ولیم اورورک اور اسکاٹ کگلیکن نے بھی ۲۔ ۲؍وکٹیں حاصل کیں۔ راچن روندر نے ایک بلے باز کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے ۸۵؍ اوور میں ۹؍ وکٹوں پر ۲۷۹؍ رن بنا لئے تھے اور گرین ۱۰۳؍ناٹ اور ہیزل ووڈ صفر پر کریز پر موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK