Inquilab Logo

کینیڈا ،کروشیا سے شکست کھانے کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے باہر

Updated: November 29, 2022, 1:10 PM IST | Agency | Doha

کروشیا کی مضبوط ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍ پوائنٹس حاصل کرلئے

4 goals scored by Croatia.Picture:INN
کروشیا کی جانب سے کئے گئے ۴؍گول ۔ تصویر :آئی این این

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء کے گروپ میچ میں کروشیا نے کینیڈا کو۱۔۴؍گول  سے شکست دے دی۔قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے گروپ ایف کے میچ میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کرتے ہوئے۶۸؍ ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ آغاز کیا تاہم کروشین کھلاڑیوں نے جم کر حملے کرکے کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔ کینیڈا کی جانب سے ۶۸؍ ویں سکینڈ پر الپھونسو ڈیوس نے واحد گول اسکور کیا، جس کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا لیکن۳۶؍ ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرچ نے پہلا گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔مارکو لیواجا نے۴۴؍ ویں منٹ پر گول اسکور کرکے کروشیا کو کینیڈا پر سبقت دلائی بعدازاں اینڈریج کریمیرچ نے ۷۰؍ویں ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے کینیڈا کی شکست کو یقینی بنایا۔کینیڈین کھلاڑی آخری لمحات پر کروشیا کے خلاف گول اسکور کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK