بی سی سی آئی نے بتایا کہ وہ ۶؍دسمبر ۲۰۲۴ءسے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2024, 10:33 AM IST | New Delhi
بی سی سی آئی نے بتایا کہ وہ ۶؍دسمبر ۲۰۲۴ءسے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے۔
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ءسے پرتھ میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔
روہت شرما نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بتایا کہ وہ۲۲؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ۶؍ دسمبر ۲۰۲۴ءسے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور وہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف دو روزہ گلابی گیند کے پریکٹس میچ کے لئے بھی دستیاب ہوں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان جسپریت بمراہ ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
روہت شرما نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور سلیکٹرس کو پہلے ٹیسٹ سے غیر حاضر رہنے کے امکان سے آگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے بچے کی تاریخ پیدائش کے مطابق آخری لمحات میں آسٹریلیا جانے کا متبادل بھی رکھا تھا۔ جمعہ کو روہت کی شرما بیوی رتیکا نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
روہت کے ساتھ شبھمن گل کا بھی پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہونا تقریباً یقینی ہے۔ وہ ڈبلیو اے سی اے (واکا) میں انٹرا اسکواڈ میچ کے دوسرے دن گل سلپ میں کیچ لینے کی کوشش میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس ہفتے واکا میں پریکٹس کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم منگل کے روز پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ شبھمن گل نہ کھیلنے پر ٹیم انڈیا میں اوپنر کے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔