• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کارلوس الکاراز نے ومبلڈن میں فرانسس ٹیافو کو مات دی

Updated: July 07, 2024, 11:59 AM IST | Agency | London

سخت مقابلے میں اسپینی کھلاڑی نے امریکی کھلاڑی کو ۵؍سیٹو ںمیں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

Carlos Alcaraz picking up Tiafoe. Photo: INN
کارلوس الکاراز، ٹیافو کو اٹھا رہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز ومبلڈن کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو آل انگلینڈ لان ٹینس اینڈ کروکٹ کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو۷۔ ۵، ۲۔ ۶، ۶۔ ۴، ۶۔ ۷، ۲۔ ۶؍سے شکست دی۔ ان کے علاوہ جسمین پاؤلینی، کوکو گف اور ایما راڈوکانو بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ 
  ٹیافو نے الکاراز کو سخت مقابلہ دیا۔ الکاراز نے پہلا اور تیسرا سیٹ اپنے حق میں کرکے مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے پہلا سیٹ۵۔ ۷؍ سے جیت لیا تھا۔ اسپینی کھلاڑی الکاراز نے دوسرے سیٹ میں اچھا مقابلہ کرتے ہوئے ۲۔ ۶؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس کے بعد ٹیافو نے تیسرا سیٹ جیت کر الکاراز کو مشکل میں ڈال دیا۔ الکاراز ایک بار پھر واپس آئے اور چوتھا اور پانچواں سیٹ جیت کر میچ جیت لیا۔ راؤنڈ آف۱۶؍  میں اسپینی کھلاڑی کا مقابلہ امریکہ کے برینڈن ناکشیما یا فرانس کے یوگو ہمبرٹ سے ہوگا۔ میچ کے بعد الکاراز نے کہاکہ راؤنڈآف ۱۶؍ میں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ میری کوشش یہی ہے کہ میں اپنے خطاب کا دفاع کروں۔ 
 دوسری طرف خواتین کے سنگلز زمرے میں جسمین پاؤلینی، کوکو گف اور ایما راڈوکانو بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلز میں فرنچ اوپن کی رنر اپ اور ساتویں سیڈیافتہ جسمین پاؤلینی نے کنیڈا کی بیانکا اینڈریسکو کو ۶۔ ۷، ۱۔ ۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر راؤنڈ آف۱۶؍ میں رسائی کی۔ اسپین کی پاؤلا بدوسا نے۱۴؍ ویں سیڈ روسی ڈاریہ کساتکینا کو۶۔ ۷، ۶۔ ۴، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ انہوں نے سونے کارٹیل کو ۴۔ ۶، ۰۔ ۶؍ سے شکست دے دی۔ دریں اثنا، سابق یو ایس اوپن چمپئن اور مقامی وائلڈ کارڈ ایما راڈوکانو نے نویں سیڈ ماریا ساکاری کو۲۔ ۶، ۳۔ ۶؍سے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK