• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسلسل دوسری مرتبہ الکاراز کا ومبلڈن پر قبضہ

Updated: July 15, 2024, 12:48 PM IST | Agency | London

فائنل میں ایک مرتبہ پھر نوواک جوکووچ کو شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ ۵؍ہفتوں میں دوسرے گرینڈ سلیم پر قابض۔

Wimbledon champion Carlos Alcaraz. Photo: INN
ومبلڈن چمپئن کارلوس الکاراز۔ تصویر : آئی این این

اتوار کو ہونے والے ومبلڈن کے سنگلز کے فائنل میں کارلوس الکاراز نے ایک بارپھر سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے کر مسلسل دوسری بار خطاب اپنے نام کیا۔ انہوں نے ۵؍ہفتوں کے دورانیے میں دوسرا گرینڈ سلیم خطاب جیتا ہے۔ اس سے قبل وہ پیرس میں فرنچ اوپن کا سنگلز کا خطاب جیت چکے ہیں۔ 
 اتوار کو ہونے والے فائنل میں اسپین کے اسٹار کھلاڑی کارلوس الکاراز پُر اعتماد نظرآرہے تھے اور وہ دفاعی چمپئن کی طرح کھیل رہے تھے۔ انہوں نے جوکووچ کے دباؤ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا اور پہلا اور دوسرا سیٹ ۲۔ ۶، ۲۔ ۶؍ کے اسکور سے اپنے نام کیا۔ تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے کچھ مزاحمت کی لیکن تب تک میچ ان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔ الکاراز نے تیسرا سیٹ ٹائی بریکر میں ۶۔ ۷؍کے اسکور سے جیت کر ومبلڈن خطاب پر بھی قبضہ کرلیا۔ گزشتہ سال ہونےوالے فائنل میں بھی الکاراز نےجوکووچ کو ہی شکست دی تھی۔ الکاراز کا یہ کریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم خطاب ہے۔ اس سے قبل وہ ۲۰۲۲ء میں یو ایس اوپن بھی جیت چکے ہیں۔ ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء میں انہوں نے ومبلڈن خطاب جیتا اور اس سال فرنچ اوپن کا سنگلز کا خطاب بھی جیتا تھا۔ انہیں کریئر گرینڈ سلیم پورا کرنے کیلئے آسٹریلین اوپن جیتنا ہے۔ الکاراز نے فائنل میں پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا اور تجربہ کار جوکووچ کو کھیلنے کا زیادہ موقع نہیں دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK