• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنسناٹی اوپن میں الکاراز کی شکست، غصہ میں ریکیٹ توڑ دیا

Updated: August 18, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Cincinnati

مونفلس کے ہاتھوں اسپینش کھلاڑی کو ۳؍سیٹوں میں شکست ہوئی۔ الکاراز نے کہا: سب سے برا میچ تھا۔

Carlos Alcaraz breaks his racket after a loss. Photo: INN
کارلوس الکاراز شکست کےبعد اپنا ریکیٹ توڑ رہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 ۴؍ بار گرینڈ سلیم جیتنے والے کارلوس الکاراز نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں گیل مونفلس سے ہارنے کے بعد اپنا غصہ ریکیٹ پر نکالا اور اسے کئی بار گرا کر توڑ دیا۔ مونفلس نے ۳؍ سیٹ تک جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں ۶۔ ۴، ۶۔ ۷، ۴۔ ۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ جمعرات کو بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ 
 دوسری سیڈیافتہ الکاراز نے میچ کے بعد کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ یہ میرے کریئر کا اب تک کا سب سے برا میچ ہے۔ میں واقعی اچھی تیاری کر رہا تھا اور مجھے اچھا لگ رہا تھا لیکن میں اس طرح کھیلنے کے قابل نہیں تھا۔ میں اس میچ کو بھول کر یو ایس اوپن میں اچھا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ۲۶؍ اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ میچ اہم سمجھا جا رہا ہے۔ الکاراز نے ابتدائی میچ پر اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور مونفلس کے خلاف پہلا سیٹ جیت لیا تاہم، جب بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑا تو مونفلس نے ٹائی بریکر میں منی بریک کا فائدہ اٹھایا۔ جمعہ کو جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو مونفلس نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الکاراز کو فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور آغاز میں ہی الکاراز کی سروس توڑ دی۔ 
 مونفلس کا سفر بھی زیادہ دیر تک نہیں چل سکا اور بعد میں جمعہ کو کھیلے جانےوالے میچ میں وہ ہولگر رونے سے۶۔ ۳، ۳۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے ہار گئے۔ خواتین کے زمرے میں عالمی نمبر ایک ایگا سواتیک نے مارٹا کوسٹیوچ کو۲۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی کی۔ آرینا سبالینکا نے بھی ایلینا سویتولینا پر ۵۔ ۷، ۲۔ ۶؍سے کامیابی حاصل کی لیکن فرنچ اوپن اور ومبلڈن رنر اپ جیسمین پاؤلینی کو میرا اینڈریوا سے ۶۔ ۳، ۳۔ ۶، ۲۔ ۶؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور میچ میں اناستاسیاپاؤلیچینکووا نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ زینگ کیان وین کو ۵۔ ۷، ۱۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK