• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سی ایٹ کرکٹ ایوارڈس : روہت اور کوہلی کے ساتھ دراوڑ کا جلوہ

Updated: August 23, 2024, 12:13 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو سی ایٹ کرکٹ ایوارڈس میں سال کے بہترین بین الاقوامی کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Rahul Dravid With Award. Photo: INN
راہل دراوڑ ایوارڈکے ساتھ ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو سی ایٹ کرکٹ ایوارڈس میں سال کے بہترین بین الاقوامی کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وراٹ کوہلی کو سال کے بہترین ون ڈے بلے باز اور سابق ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 
ایوارڈ پروگرام میں دراوڑ کے نام کا اعلان ہوتے ہی سب نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راہل درواڑ نے تقریباً ۳؍ سال کے دور میں ٹیم انڈیا کیلئے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جہاں ہندوستانی ٹیم نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتا ہے، وہیں اس نے ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل بھی کھیلا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ 
  ہندوستان ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کو سال کے بہترین ون ڈے بلے باز کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے۲۰۲۳ء میں ون ڈے میں کل ۱۳۷۷؍ رن بنائے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے بلے سے۶؍ سنچریاں اور۸؍ نصف سنچریاں بھی بنائی تھیں۔ ۲۰۲۳ء میں ہی وہ سفید گیند کے فارمیٹ میں ۵۰؍ سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے تھے۔ اس کے ساتھ ہی محمد سمیع کو سال کے بہترین ون ڈے بولر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 

تیز گیندباز محمد سمیع کو سنجے بانگر نے ایوارڈ دیا۔(تصاویر:پی ٹی آئی )

ہرمن پریت کو ر کو میتھو ہیڈن نے ایوارڈ دیا۔

دپتی شرما ، اداکارہ رکول پریت کے ہاتھوں ایوارڈ لیتے ہوئے۔

روہت شرما نے تقریب میں شرکت کی۔

ہرش گوئنکا، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو ایوارڈ دے رہے ہیں۔

کس کو کیا ایوارڈ ملا؟
راہل دراوڑ: لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، روہت شرما: مینز انٹر نیشنل کرکٹر آف دی ایئر، وراٹ کوہلی:مینز ون ڈے بیٹرآف دی ایئر، محمد سمیع: مینز انٹر نیشنل بولر آف دی ایئر، یشسوی جیسوال: مینز ٹیسٹ بیٹر آف دی ایئر، روی چندر اشون : مینز ٹیسٹ بولر آف دی ایئر، فل سالٹ: مینز ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل بیٹر آف دی ایئر، ٹم ساؤدی: مینز ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل بولر آف دی ایئر، سائی کشور: ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر، اسمرتی مندھانا : ویمنز انڈین بیٹر آف دی ایئر، دپتی شرما: ویمنزانڈین بولر آف دی ایئر، ہرمن پریت : خواتین ٹی ۲۰؍ انٹر نیشنل میں کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے کیلئے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK