Inquilab Logo

ممبئی میں جشن فتح، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال، جم غفیر

Updated: July 05, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Mumbai

ٹی۔۲۰؍عالمی کپ کی فاتح ہندوستانی ٹیم کا وطن لوٹنے پر پُر جوش خیر مقدم کیا گیا، صبح دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد شام کو ممبئی میں مرین ڈرائیو سے وانکھیڈے اسٹیڈیم تک کھلی بس میں سفر۔

After winning the T-20 World Cup, the Indian cricket team, which arrived in Mumbai, took out a victory parade from Marine Drive to the Wankhede Stadium. Photo: Revolution, Syed Sameer Abdi
ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی پہنچنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے مرین ڈرائیو سے وانکھیڈے اسٹیڈیم تک وکٹری پریڈ نکالی۔ تصویر: انقلاب، سید سمیرعابدی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وطن پہنچتے ہی دہلی ، ممبئی سمیت پورا ملک جشن میں ڈو ب گیا۔ ٹیم انڈیا ٹی۔۲۰؍ عالمی کپ جیتنے کے بعد جمعرات کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئی۔ مسلسل بوندا باندی کے درمیان دہلی میں ایئرپورٹ پر شائقین نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سیکڑوں شائقین کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے یہاں کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے، مختلف نعروں والے بینرز اور قومی پرچم لہرا رہے تھے۔ وطن لوٹنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جہاں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور سیکریٹری جے شاہ نے وزیراعظم کو نمو ون کی جرسی پیش کی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ سات لوک کلیان مارگ لایا گیا۔

 

جے شاہ اور راجر بنی نے وزیر اعظم کو جرسی پیش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں اور کوچ سے ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ٹیم ہواز جہاز سے ممبئی پہنچی۔ ایئر پورٹ سے مرین ڈرائیو تک کھلاڑی بس کے ذریعے پہنچے اور اس کے بعد ایک کھلی بس میں ان کی وکٹری پریڈ شروع ہوئی۔ کوئنس نیکلیس کے نام سے مشہور علاقہ میں ہندوستانی ٹیم کے ہیروں کو دیکھنے کیلئے عوام کا سیلاب امڈ پڑا تھا۔ کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے  بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ کھلاڑی بھی ان کا ہاتھ اٹھاکر اور ٹی۔۲۰؍ٹرافی دکھا کر شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پولیس کمشنر سے بات کی اور مستعد رہنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK