• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مینڈس اور اویشکا کی سنچریاں، سری لنکا نے نیوزی لینڈ کوہرا دیا

Updated: November 15, 2024, 1:39 PM IST | Agency | Dambulla

سری لنکا نےکوسل مینڈس (۱۴۳) اور اویشکا فرنینڈو (۱۰۰) کی سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارش سے متاثرہ  پہلے یکروزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۴۵؍رنوں سے شکست دے دی۔

Kosal Mendes (right) and Avishka Fernando put on a 206-run partnership. Photo: PTI
کوسل مینڈس(دائیں) اور اویشکا فرنانڈو نے ۲۰۶؍رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ تصویر : پی ٹی آئی

سری لنکا نےکوسل مینڈس (۱۴۳) اور اویشکا فرنینڈو (۱۰۰) کی سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارش سے متاثرہ  پہلے یکروزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۴۵؍رنوں سے شکست دے دی۔
  بارش سے  متاثرہ  میچ میں ۲۲۱؍رنوں کے نظرثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی وِل ینگ اور ٹم رابنسن نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کیلئے۸۸؍رن جوڑے۔ ۱۴؍ویں اوور میں مہیش ٹیکشنا نے ٹم رابنسن (۳۵) کو آؤٹ کیا۔ یہ شراکت مینڈس کے ہاتھوں ا سٹمپ ہو کر ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ نے ۲۱؍رن جوڑے اور مزید ۴؍ وکٹیں گنوا دیں۔ وِل ینگ (۴۸) کو بھی ٹیکشنا نے اپنا شکار بنایا۔ ہنری نکولس (۶)، مارک چیپ مین (۲)، گلین فلپس (۹) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مچل ہے(۱۰)، کپتان مچل سینٹنر (۱۰) اور نیتھن اسمتھ ۹؍رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔مائیکل بریسویل ۳۴؍ اور جیکب ڈفی ۴؍ رن  بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ۲۷؍ اوور میں ۹؍ وکٹوں پر صرف ۱۷۵؍ رن بنا سکی اور ۴۵؍رنوں سے میچ ہار گئی۔
 سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ چریتھ اسالنکا اور مہیش  تھیکشانا نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ جیفری وینڈرسے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل  سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ بیٹنگ کے لئے آنے والی سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ۱۷؍ کے اسکور پر اوپنر پاتھم نسانکا (۱۲) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے کوسل مینڈس نے اویشکا فرنینڈو کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے ۲۰۶؍رنوں کی  بڑی شراکت قائم کی۔ بڑےا سکور کی طرف بڑھ رہے سری لنکا کو دوسرا جھٹکا ۳۹؍ویں اوور میں اویشکا فرنینڈو کی صورت میں لگا۔ وہ ایش سوڈھی کی گیند پروِل ینگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  فرنینڈو نے ۱۱۵؍گیندوں میں ۹؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر سنچری(۱۰۰) مکمل کی۔ سدیرا سماراویکرما (۵)، کپتان چریتھ اسالنکا ۴۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کوسل مینڈس نے ۱۲۸؍گیندوں پر ۱۴۳؍ رنوں کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ۱۷؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔ اس دوران جب بارش کی وجہ سے کھیل روکا گیا تو سری لنکا نے ۴۹ء۲؍ اوور میں ۵؍وکٹوں پر ۳۲۴؍رن بنالئے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مائیکل بریسویل اور ایش سوڈھی نے سری لنکا کے ایک ایک بلے بازکو پویلین کا راستہ دکھایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK